اپنے دورہ پنڈدادنخان میں عوام کے دیرینہ مطالبہ تحصیل پنڈدادنخان اور ملکوال کے درمیان دریائے جہلم پر ٹریفک پل کی تعمیر کے رکے ہوئے کام کو شروع کروانے کا بھی اعلان کریں

0
37

"جناب وزیراعظم عمران خان صاحب ایک نظر ادھر ھی”
اپنے دورہ پنڈدادنخان میں عوام کے دیرینہ مطالبہ تحصیل پنڈدادنخان اور ملکوال کے درمیان دریائے جہلم پر ٹریفک پل کی تعمیر کے رکے ہوئے کام کو شروع کروانے کا بھی اعلان کریں،
وزیراعظم صاحب آپ کی طرف سے جلالپور کندووال نہر کے منصوبے کا افتتاح کرنا انتہائی خوش آئند اور عوامی امنگوں کی ترجمانی ہے لیکن تحصیل پنڈدادنخان اور ملکوال کے درمیان دریائے جہلم پر ٹریفک پل کی تعمیر کا منصوبہ بھی ضلع جہلم، منڈی بہائوالدین، چکوال اور سرگودہا کے علاقوں کیلئے سی پیک کا درجہ رکھتا ہے،گزشتہ حکومت میں لیگی ایم این اے ناصر اقبال بوسال کی کاوشوں سے اس ٹریفک پل کی تعمیر کیلئے فنڈز بھی مختص کئے گئےاور کام بھی شروع ہوا لیکن پی ٹی آئی حکومت نے 2019 کے بجٹ میں اس اہم منصوبہ کیلئے صرف دس کروڑ روپئے رکھے جس کی بنا پرجاری کام روک دیا گیا ہے اور لاکھوں لوگوں کا دیرینہ مطالبہ کھٹائی میں پڑ چکا ہے, وزیراعظم عمران خان صاحب آپ اس منصوبہ کو مکمل کروا کر چار اضلاع کے عوام کے دل جیت سکتے ہیں، ٹریفک پل چاہے چک نظام اور ہرن پور کے درمیان بنے یا ڈھنگوال اور ملکوال کے درمیان، پل بننا اشد ضروری ہے۔
وزیراعظم عمران خان صاحب براہ کرم ٹریفک پل کا رکا ہوا کام شروع کروائیں۔۔۔۔

Leave a reply