بورے والا میں سرعام چوری کی وارداتوں کا عمل جاری ایک جانی نقصان

0
42

بورےوالا تھانہ گگو منڈی کی حدود میں واقع نواحی گاوں 257 ای بی کے قریب ڈاکووں کی ناکہ لگا کر راہگیروں سے لوٹ مار ۔اطلاع پر پولیس کی جانب سے ڈاکووں کا تعاقب کرنے پر ڈاکو موٹر سائیکل چھوڑ پر فرار ہوگئے ۔۔

دوسری واردات میں نواحی گاوں 203 ای بی کے قریب نامعلوم نقاب پوش ڈاکووں کی لوٹ مار ڈاکووں نے متعدد راہگیروں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا ان سے ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ لیں دوران ڈکیتی مزاحمت

پر ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ڈاکو لوٹ مار کے بعد باآسانی موقع سے فرار ہو گئے واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم اور زخمی کو طبی امداد کی فراہمی کے

لیے تحصیل اسپتال منتقل کر دیا جہاں جاں بحق شخص کی شناخت غضنفر علی شاہ اور زخمی کی شناخت احمد کے ناموں سے ہوئی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں علاقہ کی ناکہ

بندی بھی کر دی ہے شہر اور مضافات میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی وجہ سے تشویش پائی جاتی ہے آئے روز ہونے والے ان واقعات کے باعث شہری عدم تحفظ کا

شکار ہو رہے ہیں شہریوں نے آئی جی پنجاب سے بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔

Leave a reply