کھانا پکانے کی چند اہم ہدایات

0
33

کھانا پکانے کی ہدایات
(1)تیل
سب سے اعلی تجویز کردہ تیل میں کارن آئل، سن فلاور آئل یا سویابین آئل ہے۔ عام زیتون کا تیل بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ تاہم انتہائی خالص زیتون کا تیل نہ صرف مہنگاہے بلکہ یہ پاکستانی کھانوں کے لئے موزوں بھی نہیں ہے۔ یہ صرف سلاد کی ڈریسنگ یا فوری تلنے کے عمل کے لئے بہت اچھا ہے۔
(2)گھی ……
گھی میں دیسی گھی تجویزکیا جا تا ہے کیونکہ بناسپتی گھی میں موجود ہائیڈرو جنیٹڈ اور آپ کی صحت کے لئے انتہائی مضرہے۔

(3)چاول……
باسمتی چاولوں کودو سے تین مرتبہ دھوئیں اور کم از کم آدھے گھنٹے کے لئے پانی میں بھگوئے رکھیں۔ سیلا چاول ایک گھنٹہ کے لئے بھگوئے رکھیں۔

(4) مونوسوڈیم گلوٹامیٹ (MSG)……
جسے چائنا نمک یا اجینوموتو بھی کہا جاتا ہے۔ یہ نمک کی طرح کا پاؤڈر گلوٹامیک ایسڈ کا ہوتا ہے جو امینو ایسڈخاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ جاپانی اور چینی کھانوں میں ذائقوں کوبڑھانے کے لئے بہت مقبول اور مشہور ہے۔ اب پاکستانی کھانوں خصوصاً باربی کیو میں بھی یہ وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ بدقسمتی سے بعض لوگوں کو (MSG)سے الرجی کی شکایت بھی ہوجاتی ہے جس کے باعث سردرد، سر چکرانے کے ساتھ قے بھی آ جاتی ہے۔یہ بچوں اوربڑوں کے لئے خاصا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ (MSG) کی حمایت میں بہت سی دلیلیں بھی دی جاتی ہیں کہ یہ بے ضرر ہے تاہم میں یہ سمجھتا ہوں کہ MSG کا استعمال کسی کھانے میں بھی نہیں کیا جانا چاہئے۔

(5) کچھ کھانے تیار کرنے کے لئے زیادہ گھی یا تیل درکار ہوتاہے ڈش تیار کرنے کے بعد فالتو آئل نکل دینا چاہئے۔

(6) مصالحوں یا نباتات کی مقدار علاقوں اور موسموں کے مطابق ہوتی ہے۔ برائے مہربانی آپ مصالحوں کا استعمال اپنی ضرورت اور ذائقے کے مطابق کریں۔ اسی طرح نمک کا استعمال بھی حسب ِ ضرورت کریں۔

(7) کسی بھی ڈش کے لئے مصالحہ تیار کرتے ہوئے اس کے مصالحے کو جلنے یا برتن سے چپکنے سے بچانے کے لئے آپ تھوڑا سا پانی بھی استعمال کرسکتے ہیں اگر ضروری ہو تو پانی ایک سے زائدبار بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

(8)اگر غلطی سے کسی ڈش میں نمک کی مقدار زیادہ ہوجائے تو آپ ایک یا دو پیڑے آٹے کے شامل کردیں جو نمک کی زائد مقدار کو جذب کرلے گا۔

(9) اگر آ پ مصالحوں کا تیزذائقہ لینا چاہتے ہیں تو ثابت یا پسے ہوئے مصالحے کو توے پر یا نان سٹک برتن میں بھون لیں۔ ا س بات کو یقینی بنائیں کہ وہ جلیں نہیں۔ مصالحوں کو اکٹھا نہ بھونیں کیونکہ کچھ مصالحے جلد پک جاتے ہیں۔

(10)دالیں پکنے میں نسبتاً کم وقت لیتی ہیں اگر انہیں پکنے سے ایک گھنٹہ قبل پانی میں بھگو دیا جائے۔ پھلیوں کے لئے رات بھر بھگونا تجویز کیا جاتا ہے-

(11)گوشت کومصالحہ لگا کر رکھنے کے لئے دھاتی برتن کے استعمال سے گریز کریں کیونکہ سرکہ یا لیموں اس عمل میں اپنی تیزابی خاصیت کی وجہ سے ری ایکشن کرسکتے ہیں۔ گلاس، چائنہ یا فوڈ گریڈ اسٹین لیس سٹیل کے برتن اس مقصد کے لئے بہترین ہیں۔

(12)تمام تراکیب میں چکن بغیر سکن کے استعمال کیا جاتا ہے تاوقتیکہ اسے دوسرے طریقے سے پکانا مقصودہو۔ جہاں چکن بغیر ہڈی کے پکانا مقصود ہ اس کی ترکیب الگ ہوتی ہے۔ مٹن اور بیف کے لئے بھی یہی طریقہ ہوگا۔

پاکستانی کھانے پکانے کے تین اہم طر یقہ کار

Leave a reply