پاک آرمی کی ٹیم نیپال میں بین الاقوامی ایڈونچرمقابلے میں سونےکا تمغہ جیت کرفاتح قرار

0
24

راولپنڈی :پاک آرمی کی ٹیم نیپال میں بین الاقوامی ایڈونچرمقابلہ میں سونےکا تمغہ جیت کرفاتح قرار ،اطلاعات کے مطابق پاک آرمی کی ٹیم نے نیپال میں 18 سے 21 مارچ تک منعقدہ بین الاقوامی ایڈونچر مقابلہ میں سونے کا تمغہ جیت کرقوم کوخوشخبری سنادی ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق نیپال میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلوں میں جسمانی برداشت اور ذہنی چستی کا مقابلہ کیا تھا

ذرائع کے مطابق ان مقابلوں‌ کراس کنٹری رننگ ، سائیکلنگ اور رافٹنگ شامل تھے۔

یاد رہےکہ پاک فوج نے پہلی بار ایونٹ میں حصہ لیا۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 20 ٹیموں نے حصہ لیا۔ بین الاقوامی کیٹگری میں پاکستان آرمی کی ٹیم نے گولڈ میڈل جیت لی

Leave a reply