شیخوپورہ میں مالی بحران کا اندیشہ ظاہر کر دیا گیا

0
46

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) ڈسٹرکٹ کونسل کے بورڈ ٹیکس کے ٹھیکہ میں سنگین نوعیت کی بد عنوانیوں کی فوری طور پر تحقیقات کروا کر اس کونسل کو مالی بحران سے بچایا جائے یہ بات سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک نصراللہ خان وٹو ایڈووکیٹ نے جماعت اسلامی کے رہنما چوہدری خالد محمود ورک کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک سال سے شیخوپورہ میں مالی کرپشن کا طوفان مچا ہوا ہے اور اس ضلع میں تحریک انصاف کی حکومت کے کرپشن کو ختم کرنے کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں ترقیاتی کاموں پر کمیشن کی شرح پنجاب میں سب سے زیادہ اب ضلع شیخوپورہ میں ہوگئی ہے ضلع کونسل نے پچھلے سال بورڈ ٹیکس کا ٹھیکہ ایک کروڑ 60 لاکھ میں دیا تھا مگراب یہ ٹھیکہ مبینہ طور پر بھاری رشوت اور مک مکا کے ذریعے 80 لاکھ روپے میں دے دیا گیا ہے اور فیکٹریوں کی سالانہ فیس بھی ضلع کونسل ختم ہو جانے کی بناءپر ففٹی ففٹی کی بنیاد پر وصول کی جارہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر صوبائی حکومت اس بات کی تحقیقات کروائے کہ بھکھی پاور پلانٹ پر وزیراعلیٰ کی آمد کے انتظامات کے اخراجات کے علاوہ سچاسودا میں سکھ یاتریوں کی آمد وغیرہ کے اخراجات کن کن محکموں نے اپنے اخراجات میں ظاہر کیے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل سمیت تمام بلدیاتی اداروں اور دیگر محکموں کے زیر انتظام ہونے والے ترقیاتی کاموں کی بھی فوری طور پر تھرڈ پارٹی فزیکل انسپکشن کروانے کی ضرورت ہے دریں اثناءضلع کونسل سمیت تمام مذکورہ محکموں کے حکام نے کہا ہے کہ بورڈ ٹیکس کی نیلامی میں ملی بھگت اور دیگر الزامات بالکل غلط ہیں تمام کام میرٹ پر ہوئے ہیں اور اخراجات اور کشمیر واک وغیرہ کے اخراجات بار بار ڈالنے کا الزام درست نہیں

Leave a reply