وہاڑی : بڑی کاروائی میں 6 من چرس برآمد

0
33

وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس ڈرگ مافیا کے خلاف ان ایکشن۔بین الصوبہ سے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام۔ کروڑ وں روپے مالیتی 6من سے زائد چرس برآمد

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز خان کے ویژن کے مطابق منشیات فروشوں کا قلع قمع کر کے نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ کر نے کے لئے موثر اقدامات جار ی ہیں تاکہ اس مکروہ دھندے میں ملوث بڑی اور چھوٹی مچھلیوں کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سے سخت سزائیں دالوئی جا سکے۔ہم ضلع وہاڑی کو ڈرگ فری بنانے کے لئے پرعزم ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ لڈن میں ڈرگ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران کروڑوں روپے مالیتی تقریباً6من چرس کے برامدگی کے موقع پر پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ لڈن دوران ڈیوٹی ناکہ بندی پر موجود تھی کہ اچانک ایک مشکوک ویگوڈالہ سندھ نمبری سی ٹی0818 تیزی سے آتا نظر آیا جس کو مشکوک جان کر روکا گیا اور دوران چیکنگ ڈالہ سے کروڑوں مالیت کی6من سے زائد چرس کے204پیکٹس برآمد کئے اور ڈرگ ڈیلر نجیب اللہ کو حراست میں لے لیا گیا۔ملزم کوئٹہ سے ضلع وہاڑی کے مختلف علاقوں میں منشیات سمگل کرتا تھا جن کو وہاڑی پولیس نے جان جوکھوں میں ڈال کر اور بہترین حکمت عملی سے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔یہ چرس کوئٹہ کے رہائشی بدنام زمانہ ڈرگ ڈیلر حبیب اللہ قوم یارکزئی سے خریدی گئی تھی اور تحصیل وہاڑی کے مختلف ایریازمیں منشیات فروخت کرنے والے ڈیلرز کو سپلائی کی جانی تھی جن کے بارے میں دوران تفتیش مزید معلومات سامنے آئیں گی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے کہا کہ منشیا ت فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کی وجہ سے کئی گھرانے تباہ اور جرائم میں اضافہ ہوتا ہے۔ ایسے عناصر کو جڑ سے ختم کرنا وہاڑی پولیس کا فرض بھی ہے او رمشن بھی۔ علاقے کے لوگوں نے پولیس کی اس بہترین کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔ ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے کاروائی میں حصہ لینے والی پوری ٹیم کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا۔

Leave a reply