ٹرانسپورٹرز اپنا قبلہ درست کر لیں

0
30

بریکنگ نیوز
رپورٹ (کاشف تنویر) منڈی بہاؤالدین،5 جون 2020 ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہر نےاچانک شہر کے 5 مختلف اڈہ جات کے علاوہ 113 ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو بھی چیک کیا اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور مسافروں سے اوور چارجنگ کرنے پر مجموعی طور پر ایک لاکھ 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہر نے کہا کہ کورونا کے باعث حکومتی لاک ڈاؤن کے بعد ٹرانسپورٹ کو حکومتی ایس او پیز کے مطابق چلانے کی اجازت دی گئی تھی لیکن ٹرانسپورٹرز کی طرف سے خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا گیا۔ انہوں نے تمام ٹرانسپورٹرز کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیورز, کنڈیکٹرز کے علاوہ تمام سواریوں کا ماسک پہننا لازم ہے اور سواریوں کیلئے سینیٹائزر کے استعمال اور سوشل ڈسٹنسنگ کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ اس پر کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے گا۔ ڈی آر ٹی اے نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق عوام الناس کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں اور حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ملک محمد طاہر نے کہا کہ اوورچارجنگ اور کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ بھاری جرمانوں کے ساتھ گاڑیاں بند کی جائیں گی اور ایف آئی آرز کا اندراج بھی ہو گا اور کوئی رو رعائت نہ برتی جائے گی۔

Leave a reply