ٹریفک پولیس چنیوٹ کی جانب سے اچانک درجنوں رکشہ ڈرائیوروں کو ایک ہزار روپیہ فی رکشہ جرمانہ

0
82

چنیوٹ
چنیوٹ میں ٹریفک پولیس کی جانب سے رکشہ ڈرائیوروں کوانتقامی کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانوں اور 24گھنٹوں کےلئے درجنوںرکشے بند کرنے کے خلاف رکشہ یونین کا ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،ڈی ایس پی ٹریفک چنیوٹ اورٹریفک پولیس کے خلاف مردہ باد کے نعرے
ٹریفک پولیس چنیوٹ کی جانب سے اچانک درجنوں رکشہ ڈرائیوروں کو ایک ہزار روپیہ فی رکشہ جرمانہ اور چوبیس گھنٹے کےلئے رکشوں کو بند کرنے کے خلاف رکشہ ڈرائیوروں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ کسی ضلعی افسر کی بھتیجی سے رکشہ ڈرائیور کے کرایہ وصول کرنے پر ٹریفک پولیس چنیوٹ کے رکشہ ڈرائیوروں سے انتقامی کاروائی کرتے ہوئے انہیں فی رکشہ ایک ہزار روپے جرمانہ اور چوبیس گھنٹوں کےلئے رکشہ بند کرنے کی سزا دے رہی ہے جس سے درجنوں رکشوں کو بند کر دیا گیا ہے رکشہ ڈرائیور یونین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں دو وقت کی روٹی کماکر بچوں کا پیٹ پالنا پہلے ایک مسئلہ تھا اوپر سے ٹریفک پولیس چنیوٹ کی جانب سے انتقامی کاروائی کرنا افسوسناک شرمناک اقدام ہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے گھروں میں فاقوں کا راج ہے اور زندگی کا گزربسر مشکل سے چل رہا ہے رہی سہی کسر ٹریفک پولیس چنیوٹ کے ڈی ایس پی اور ان کی ٹیم پوری کرہی ہے متاثرین رکشہ ڈرائیوروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب سمیت دیگر ارباب اختیار سے چنیوٹ پولیس کی انتقامی کاروائیوں کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply