ہائی وولٹیج تاریں لوگوں کی چھتوں پر،خاتون خانہ زخمی

0
33

قصور
لیسکو قصور نا اہلی میں سب سے آگے 11kv تاریں لوگوں کے گھروں کی چھتوں پر کرنٹ لگنے سے عورت جھلس گئی
تفصیلات کے مطابق لیسکو قصور نا اہلی میں تمام محکموں سے سب پہلے نمبر پر ہے قصور اور گردونواح میں 11kv تاریں لوگوں کے گھروں کی چھتوں پر سے گزر رہی ہیں اور یہ ہائی وولٹیج تاریں انتہائی باریک اور بوسیدہ ہو چکی ہیں جس سے یہ تاریں آئے روز گرتی رہتی ہیں کل کھارا محلہ ملکاں والا میں نسیم خان کی والدہ اپنی چھت پر کھڑی تھی کہ تیز ہوا سے تاریں ہلنا شروع ہو گئیں اور تھوڑی دور کھڑی خاتون کے دوپٹے سے ٹکڑا گئیں جس سے خاتون کو شدید جھٹکا لگا اور اس کی کہنی جس میں چوڑیاں پہنی ہوئیں تھیں بری طرح جھلس گئی حالانکہ انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ان ہائی وولٹیج تاروں کو لکڑی کی مدد سے اپنے گھر کی چھت سے دور کیا ہوا ہے مگر پھر بھی تاریں پرندوں کے بیٹھنے سے جھول کر ان کی چھت پر آ جاتی ہیں جس سے ہر وقت حادثے کا خدشہ رہتا ہے
اہلیان علاقہ نے ڈی سی قصور اور ایس سی قصور سے تاریں نئی اور اونچی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر کوئی حادثہ پیش آیا تو اس کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ اور ایس ای قصور پر ہو گی

Leave a reply