پہلے آؤ، پہلے پاؤ، دس لاکھ میں گھر ،رجسٹریشن شروع

گھروں کے لئے رجسٹریشن 30 جون سے شروع ہو گئی ہے
0
71
home flat

گھر ہو تو اپنا، پہلے آؤ، پہلے پاؤ، دس لاکھ میں گھر ،حکومت نے اعلان کر دیا

دس لاکھ میں گھر، یہ اعلان پاکستان میں نہیں بلکہ بھارت میں ہوا، دہلی میں ایک سکیم متعارف کروائی گئی ہے جس میں دس لاکھ سے بھی کم قیمت میں شہریوں کو گھر ملے گا، اگرچہ گھروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں تا ہم دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ڈی ڈی اے، شہریوں کے لئے نیا منصوبہ لے کر آئی ہے، ڈی ڈی اے کی نئی سکیم "پہلے آؤ، پہلے پاؤ” کے تحت گھر کسی کو بھی خریدنے کا حق حاصل ہے،

ڈی ڈی اے سکیم کے تحت دہلی میں کئی علاقوں میں 5500 فلیٹ دستیاب ہیں جنہیں اولین مرحلے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ اور بھی بنائے جائیں گے، ڈی ڈی اے کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی کے ویزن کے تحت سکیم لانچ کی گئی ہے تا کہ غریب اور سفید پوش افراد بھی اپنا گھر خرید سکیں، ڈی ڈی اے نے 14 جون کو اس سکیم کی منظوری دی تھی، سکیم کے تحت، صرف پچاس ہزار کا ٹوکن دیں اور پسند کا فلیٹ حاصل کریں، نریلا، سراسپور،روہنی، لوک ناک پورم و دیگر علاقوں میں فلیٹ موجود ہیں جن کو فروخت کیا جا رہا ہے،

ڈی ڈی اے کی نئی سکیم کے تحت، گھروں کی قیمت دس لاکھ سے کم ہے تو وہیں، ڈیڑھ کروڑ کا بھی فلیٹ دستیاب ہے، نریلا میں ایک فلیٹ کی قیمت نو لاکھ 89 ہزار روپے رکھی گئی ہے، دس لاکھ والے فلیٹ کم ہیں اسلئے پہلے آؤ، پہلے پاؤ کی بنیاد پر یہ گھر دیئے جائیں گے،لوک نائک میں فلیٹ کی قیمت 27 لاکھ، نریلا میں ایک کروڑ سے ڈیڑھ کروڑ ہے،

ڈی ڈی اے کے مطابق پہلے آؤ،پہلے پاؤ سکیم کے تحت گھروں کے لئے رجسٹریشن 30 جون سے شروع ہو گئی ہے، موقع سے فائدہ اٹھائیں اور صرف دس لاکھ میں اپنا گھر لیں،

ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

Leave a reply