10 وزرا اور 20 اراکین اسمبلی کرونا کا شکار:حالات پھرقابو سے باہرہونے لگے

0
37

نئی دہلی : 10 وزرا اور 20 اراکین اسمبلی کرونا کا شکار:حالات پھرقابو سے باہرہونے لگے ،اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس کی عالمی وبا نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے 10 وزرا کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک وبا کے نئے نئے ویرینٹ سامنے آرہے ہیں جس کے باعث کم ہوتے کرونا کیسز میں دوبارہ اضافہ شروع ہوجاتا ہے۔

بھارت وبائی صورتحال کے ابتدائی ایام سے ہی شدید متاثر رہا ہے جہاں یومیہ بنیادوں پر ہزاروں افراد کرونا میں مبتلا ہوکر لقمہ اجل بن رہے تھے۔

حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا کے 22775 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 406 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کرونا متاثرین کی کل تعداد 3 کروڑ 48 لاکھ 61579 افراد جب کہ اموات 4 لاکھ 81486 ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ دنوں کرونا میں مبتلا ہونے والے افراد میں ریاست مہاراشٹرا کے دس وزیر اور بیس اراکین اسمبلی بھی شامل ہیں۔

ادھراطلاعات کے مطابق کورونا کی مزید شکلیں سامنے آرہی ہیں اور جو ماہرین نے خدشات ظاہر کیے تھے کہ سات سال تک کورونا مختلف انداز میں حملہ آور ہوتا رہے ان دعووں کی تصدیق میں قوت پیدا ہوتی جارہی ہے ، ادھر اسرائیل میں کورونا وائرس نے نئی شکل اختیار کرلی، پہلا کیس رپورٹ

ابھی دنیا بھر میں کورونا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کے تابڑ توڑ حملے جاری ہیں کہ اسرائیل میں کورونا نے ایک نئی شکل اختیار کرلی۔اسرائیل میں کورونا وائرس اور فلو انفیکشن کا پہلا مشترکہ کیس سامنے آیا ہے جسے ’’فلورونا‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

سعودی اخبار عرب نیوز کے مطابق اسرائیلی طبی حکام نے پہلے فلورونا کیس کی تصدیق بھی کی ہے۔مذکورہ فلورونا وائرس ایک خاتون میں پایا گیا ہے جس نے حال ہی میں وسطی اسرائیل کے شہر پیتاہ تکوا کے ایک اسپتال میں بچے کو جنم دیا تھا۔

نوجوان خاتون کو کورونا ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔ خاتون کی میڈیکل رپورٹس میں فلو اور کورونا وائرس دونوں کے پیتھو جینز کی مشترکہ موجودگی کا پتا چلا ہے۔

اسرائیل میں سامنے آنے والے کورونا وائرس اور فلو انفیکشن کے امتزاج کو ’’فلورونا‘‘ کا نام دیا گیا ہے جبکہ ڈیلٹا اور اومیکرون کے امتزاج کو ’’ڈیلمیکرون‘‘ کہا جا رہا ہے۔

Leave a reply