1000 فلیٹس بناکر آپ ان پر ہی ٹرافی لینا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال

0
46

1000 فلیٹس بناکر آپ ان پر ہی ٹرافی لینا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم قوم کو گمراہ کرنا بند کریں،

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ کوئی نئی سائنس نہیں اگر ایک ہزار فلیٹس مزدوروں کو دیئے ہیں،اس کام کا آغاز 1985 میں نوازشریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب کے کیا تھا،پنجاب ویلفیئر فنڈز کے ذریعے لیبرز کالونی اور مزدوروں کے لیے فلیٹس بھی بنے، پنجاب میں فلیٹس کے ساتھ ہم نے مثالی ا سکولز اور اسپتال قائم کیے، آپ نے 50لاکھ گھروں کا وعدہ کیا،اس وعدے کا کیا ہوا؟ 1000 فلیٹس بناکر آپ ان پر ہی ٹرافی لینا چاہتے ہیں؟ آپ کے وزیر کہتے ہیں کہ آپ کو مزدوروں کا بڑا درد ہے غریبوں سے پوچھیں وہ آٹا، چینی، دوا خریدتے ہوئے کتنی دعائیں دیتے ہیں، کیا آپ اس نام پر چھٹکارا حاصل کرلیں لیں گے ہم آپ سے حساب لیں گے، یہ بتائیں وہ 30 لاکھ گھر کہاں ہیں جو3 سالوں میں تعمیر ہونے تھے ،آپ تین سالوں میں 30ہزار بھی نہیں بنا سکے، ہم نے مزدوروں کے بچوں کیلئے مثالی اسکولز اور اسپتال قائم کیے، تین سال بعد آج 30 لاکھ گھر بنے ہونے چاہئیے تھے یا زیر تعمیر،

آرمی چیف سے متعلق قانون میں ترمیم،بابر اعوان نے ایسا دعویٰ کیا کہ اپوزیشن پریشان

آرمی چیف کی مدت ملازمت،عدالتی فیصلے پر بابر اعوان کا دو لفظی تبصرہ

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم، تشہیری مہم پر کتنے کروڑ خرچ کیے گئے؟

قبل ازیں محنت کش طبقے میں گھراورفلیٹس الاٹ کرنے کی تقریب ہوئی وزیراعظم عمران خان نے منصوبے کی تختی کی نقاب کشائی کی، وزیراعظم نے شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا، وزیراعظم عمران خان نے تعمیرشدہ فلیٹس کا جائزہ کیا، معاون خصوصی زلفی بخاری نے وزیراعظم کو بریفنگ دی اور کہا کہ مزدور طبقہ خون پسینہ سے ملکی معیشت چلاتے ہیں، نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام غریب کےلیے بہترین اقدا م ہے،

ہم کسی پر احسان نہیں کررہے، یہ محنت کشوں کا حق ہے، وزیراعظم

Leave a reply