کھلے آسمان تلے ایوارڈ شو کی تقریب،11 شہریوں کی شدید گرمی سے ہوئی موت

0
44
ewardshow

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ایوارڈ شو کی تقریب ہوئی جس میں ہیٹ اسٹروک سے 11 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ درجنوں افراد بیہوش ہو کر ہسپتال پہنچ گئے

ایوارڈ شو کا اہتمام مہاراشٹرا میں کیا گیا تھا، سخت گرمی میں کھلے آسمان تلے بڑی تعداد میں شہری ایوارڈ شو میں شریک ہوئے، ایک میدان میں ایوارڈ شو کی تقریب رکھی گئی تھی جس میں بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی تھی، ایوارڈ شو میں شدید گرمی کی وجہ سے 11 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ درجنوں افراد کی طبیعت بگڑ گئی جس پر انہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق ہسپتال لائے جانے والے شہریوں میں ڈی ہائیڈریشن اور گرمی سے جڑی دیگر شکایات ملی ہیں،متاثرہ افراد کا علاج جاری ہے، مہاراشٹرا سرکار نے ایوارڈ شو میں مرنیوالوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ فی کس دینے کا اعلان کیا ہے،.

مہاراشٹر کی حکومت نے ڈاکٹر اپا صاحب کو بھی مہاراشٹر بھوشن ایوارڈ 2022 دیا ، ایوارڈ امت شاہ کی جانب سے دیا گیا، ایوارڈ شو کا آغاز صبح گیارہ بجے ہوا تھا،

ممبئی سے قریب جہاں ایوارڈز شو کا اہتمام کیا گیا تھا وہاں پر درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور طبی ماہرین نے شدید گرمی کے باعث عوام کو دن کے اوقات میں غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے سے منع کر رکھا ہے کیونکہ بھارت میں اپریل کو گرم ترین مہینوں میں شمار کیا جاتا ہے

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی سرکار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایورڈ شو میں شہریوں کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت کی تھی کیوں غفلت برتی گئی؟ حکومت کے خلاف شہریوں کے قتل کا مقدمہ درج ہونا چاہیے

خواجہ سراؤں کو چھیڑنے پر گرفتار یوٹیوبر کی تصاویر سامنے آ گئیں

فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد

دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

ڈیجیٹل مردم شماری کے باوجود ملک کے اندر خواجہ سراؤں کی حقیقی تعداد کا تعین مشکل

Leave a reply