اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سٹی ڈویژن کی کارروائی ،بین الاضلاعی موٹرسائیکل و کار چور گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا گیا، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کامران عادل کی ہدایت پر وہیکل چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے وہیکل چوری کےتدارک و ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹاسک سونپا ،ملزمان نصراللہ عرف ناصر اور وقاص کو گرفتارکیا گیا، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے حالیہ 29 وارداتوں کا انکشاف کیا،ملزمان سے چوری شدہ 25 موٹرسائیکلیں۔02 رکشہ۔01 مزدہ ٹرک۔01 کار برآمد کی گئی، ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا ہے کہ ملزمان لاہور سمیت مختلف اضلاع میں وہیکل چوری کی وارداتیں کرتے تھے۔
دوسری جانب راولپنڈی پولیس کی اہم کامیابی، 15 ماہ قبل اغواء ہونے والی 3 سالہ بچی بازیاب، اغوا کار گرفتار کر لئے گئے سی پی اوسید خالد ہمدانی نے بچی کو والدین کے حوالے کر دیا، 3سالہ بچی مارچ 2022میں رتہ امرال کے علاقہ سے اغواء ہوئی تھی،جسے رتہ امرال پولیس نے بازیاب کروایا، رتہ امرال پولیس نے اغواء کار میاں بیوی کو بھی گرفتار کرلیا، رتہ امرال پولیس نے اغواء کاروں کو لاہور سے گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کروایا، بچی اور والدین کا ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کے بعد بچی کو والدین کے حوالے کیا گیا، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی راول، ایس ڈی پی او سٹی، ایس ایچ او رتہ امرال اور ٹیم کو شاباش دی،بچی کے والدین نے سی پی او سید خالد ہمدانی اور راولپنڈی پولیس کا شکریہ ادا کیا، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ بچی کی بحفاظت بازیابی ایک چیلنج تھا، جسے رتہ امرال پولیس نے بخوبی سرانجام دیا، 15 ماہ سے اغواء بچی کو والدین کے حوالے کرنا باعث مسرت واطمینان ہے،
مردہ حالت میں لائی جانے والی لڑکی ٹک ٹاکر نکلی
ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا
پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی
سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج
سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے
سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد