پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملو ث ملزم سیف اللہ کو گرفتار کر لیا۔
مورخہ 23اکتوبر2022 کو ملزم نے اپنے سا تھیوں ہا رون اور ہا شم کے ساتھ ملکر بجلی نگر اورنگی ٹاؤن میں موبائل شاپ میں ڈ کیتی کی جس میں 22 عددمو با ئل فونزاور مو با ئل اسسر یز کے علا وہ نقدی 60,000/-روپے چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ ملزم کو ڈ کیتی کر تے ہو ئے سی سی ٹی وی فو ٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔ دوران تفتیش ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی کی 15 سے زائد وارداتوں میں 20عدد مو بائل فو نزاور نقدی 50,000/-روپے چھیننے کا اعترا ف کیا ہے جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گر فتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں۔
گرفتارملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
دوسری جانب ویسٹ، اورنگی ٹاؤن بلوچ گوٹھ میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا ہے، پولیس کی جوابی کاروائی کے دوران 01 ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سے مقابلہ تھانہ اورنگی کے علاقے ایم پی آر کالونی بلوچ گوٹھ میں ہوا۔زخمی ملزم کی شناخت عامر گل ولد عالم گل کے نام سے ہوئی۔ زخمی ملزم کے قبضے سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کر لی گئی، زخمی گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم عادی مجرم ہے اور قبل از بھی سنگین نوعیت کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔
بھکاری کا روپ دھار کی سابقہ بیوی نے سابق شوہر کے ساتھ ایسا گھناؤنا کام کر دیا کہ سن کر روح کانپ اٹھے
برہنہ تصاویر بنا کر آٹھ سال تک خاتون کو بلیک میل کر کے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار
کوکین کے پیسوں کے لین دین پر دوستوں نے دوست کی جان لے لی
راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار
طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا
پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار
10 سالہ بچی کو ہراساں کرنیوالا اوباش ،قحبہ خانے سے مردوخواتین گرفتار
امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل
نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار