اب فردوس عاشق اعوان بھی کہیں گی مجھے کیوں نکالا،شیخ رشید

اب فردوس عاشق اعوان بھی کہیں گی مجھے کیوں نکالا،شیخ رشید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کورونا دنیا بھر کےلیے چیلنج ہے،کورونا سے5ارب روپے کا ماہانہ نقصان ہورہا ہے پاکستان میں لاک ڈاوَن نہیں مذاق ہورہا ہے

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی ریلوے ملازمت سے نہیں نکالا جائے گا،وزیراعظم ریلوے میں بہتری کے لیے کوشش کررہے ہیں ریلوے مزدوروں کا گریڈ بڑھانے کےلیے کوشش کررہے ہیں،رمضان کے بعد نیب ٹارزن بنے گی اور یکطرفہ نہیں دو طرفہ بنے گی، بھارت میں صورت حال سب دیکھ رہے ہیں بھارتی مسلمان بھی وزیراعظم عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیں،

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات میں بہترین ٹیم آئی ہے،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر30 ٹرینیں چلادیں گے، اپوزیشن نیب قوانین میں جو ترمیم چاہ رہے ہیں وہ ممکن نہیں،عمران خان کرپشن کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے ،مارکیٹ میں آنے والا نیب آرڈیننس کامسودہ جعلی ہے نیب قوانین میں ترمیم سے متعلق اپوزیشن تجاویز سے ممکن نہیں،ابھی تک آئی پی پی کا کمیشن نہیں بنا.

شہباز شریف کونسا خواب دیکھ کر پاکستان آئے؟ شیخ رشید کا نیا دعویٰ

تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

شہبازشریف کی کل گرفتاری کیوں نہیں ہوئی؟ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بےروزگاری کا طوفان آرہا ہے ،نوازشریف کے بعد اب فردوس عاشق اعوان بھی کہیں گی مجھے کیوں نکالا،

 

شہباز شریف جو سوچ کر آئے تھے اسکا جنازہ نکل چکا،شیخ رشید نے مزید کیا کہا؟

Comments are closed.