شہباز شریف کونسا خواب دیکھ کر پاکستان آئے؟ شیخ رشید کا نیا دعویٰ

5 سال قبل
تحریر کَردَہ

شہباز شریف کونسا خواب دیکھ کر پاکستان آئے؟ شیخ رشید کا نیا دعویٰ

باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں 6مریض وینٹی لیٹر پر ہیں،

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ انگریز نے100سال پہلے ایمرجنسی کوچز بنائیں،ریلوے کے ملازمین نے 5کروڑ ایک لاکھ روپے عطیہ دیاہے،سندھ حکومت سے کہتاہوں دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رہا کیاجائے،امید کرتا ہوں جلد ریلوے اسپتال ملک کے دیگر حصوں میں پہنچا دیں گے

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ نیب والوں کو بتانا چاہتاہوں میرے پاس2موکل ہیں،میں نے مذاق کی بات کی لیکن اسے سنجیدہ لے لیا گیا، ملکی صورتحال کے مطابق ایک حکمت عملی اپنانی ہوگی،شہبازشریف کورونا کی وجہ سے نہیں آئے ، شہبازشریف کورونا کی پرواز پر پاکستان آئے،

ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ شہبازشریف قومی حکومت کا خواب لے کرآئے تھے،ملک میں کورنا کے کیسز بڑھ رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی بہت بہتر ہے،

شہبازشریف کی کل گرفتاری کیوں نہیں ہوئی؟ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

ممتاز حیدر

ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں
Follow @MumtaazAwan

Latest from اسلام آباد