مزید دیکھیں

مقبول

علیمہ خان پی ٹی آئی وکلاء پر برس پڑیں

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے داخلی دروازے پر پاکستان...

ملزم ارمغان نے وکیل کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں اعتراف جرم کرلیا

کراچی: ملزم ارمغان کی اپنے خلاف درج مقدمات میں...

شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کو خراج عقیدت پیش،دو دہشتگرد ہلاک ہوئے، وزیر داخلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پولیس نے اپنے لہو کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کو روکا،پوری قوم مل کر دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھے گی ،عوام دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں،وزیراعظم شہبازشریف نے شہید پولیس اہلکار کو شہدا پیکج دینے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن اور عوام کے قاتل ہیں، ارض پاک کو اس فتنے سے پاک کرکے رہیں گے

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ گاڑی راولپنڈی سے اسلام آباد داخل ہو رہی تھی،پولیس اہلکاروں نے گاڑی کو روکا اور تلاشی لی اسلام آباد پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا گاڑی کی تلاشی کے دوران خود کش دھماکا ہوا ،اسلام آباد خود کش دھماکےمیں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے ،پولیس نے جان کی قربانی دے کر اسلام آباد کو تباہی سے بچایا خدشہ ہے کہ گاڑی کا ہائی لیول ٹارگٹ تھا، گاڑی کے مالک کے حوالے سے تفصیلات حاصل کی گئی ہے،خیبرپختونخوا والے لاہور میں بیٹھے ہوئے ہیں ملک جل رہا ہے اور یہ لوگ اپنی سیاست کررہے ہیں ،

ڈی آئی جی اسلام آباد سہیل ظفر چٹھہ کے مطابق گاڑی میں ایک مرد اور ایک عورت سوار تھی پولیس نے گاڑی روک کر تلاشی لی تولمبے بال والے شخص نے نیچے ہوکر بٹن دبا کر دھماکہ کیا،گاڑی رکتے ہی بمبار نے خود کو اڑا لیا، علاقے کو گھیرے میں لے لیا،سرچ آپریشن جاری ہے

پمز میں اب تک دس افراد کو منتقل کیا گیا، پانچ سولین اور پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوئے، ایک پولیس اہلکار اور ایک سولین کی میت بھی پمز لائی گئی ہے ،

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دھماکہ ہوا ہے آئی ٹین فور 31 نمبرگلی کے باہر دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی، پولیس و سیکورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں، دھماکے کے نیتجے میں گاڑی کو آگ لگ گئی، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پولیس نے ایک ٹیکسی کو روکا تو گاڑی میں سوار شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: قومی اداروں کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

 حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار

عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

 اسلام آباد میں خفیہ اطلاعات پرسی ٹی ڈی اورحساس اداروں نے آپریشن کیا ہ

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan