شہریوں کیلئے پراپرٹی ٹیکس میں 200 فیصد اضافہ کالعدم قرار

0
45

اسلام آباد: شہریوں کیلئے پراپرٹی ٹیکس میں 200 فیصد اضافہ کالعدم قرار،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کیلئے پراپرٹی ٹیکس میں 200 فیصد اضافہ کالعدم قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے پراپرٹی ٹیکس میں 200 فیصد اضافے کے خلاف درخواستیں منظور کرنے کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے وفاقی دارالحکومت میں پراپرٹی ٹیکس میں 200 فیصد اضافہ کالعدم قرار دیتے ہوئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو پرانے ریٹس پر ٹیکس وصول کا حکم دیا۔

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر میاں اسلم کے علاوہ شہریوں کی طرف سے دائر درخواستوں پر فیصلہ سنایا گیا۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ٹیکس وصولی سی ڈی اے کا اختیار نہیں ہے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن وصول کرے۔

عدالت نے سی ڈی اے کا پراپرٹی ٹیکس وصولی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہاکہ 2015 کے بعد سے سی ڈی اے کا پراپرٹی ٹیکس سے وصول شدہ رقم کا آڈٹ کرایاجائے اورسی ڈی اے کو پراپرٹی ٹیکس کی رقم لوکل گورنمنٹ فنڈ میں منتقل کی جائے۔

Leave a reply