مزید دیکھیں

مقبول

23 مارچ کو مارچ کا اعلان کرنے والوں کو شیخ رشید نے دیا پیغام

23 مارچ کو مارچ کا اعلان کرنے والوں کو شیخ رشید نے دیا پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں سیاسی اموراورامن عامہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،راولپنڈی میں فلاح عامہ کے جاری منصوبوں پر پیشرفت پر بات چیت کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے فلاحی منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے گا-راولپنڈی تحریک انصاف کا قلعہ ہے راولپنڈی شہر کے مسائل حل کرنے پر پوری توجہ ہے۔سیاست میں رواداری ، برداشت اوربھائی چارے کے قائل ہیں۔شرافت،شفافیت اوردیانت کے اصولوں پرچلتے ہیں۔نفاق کے بیج بونے والوں کوپہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے۔ماضی میں سیاسی انتقام کے کلچر کو پروان چڑھایا گیا-الزامات لگانا اوردشنام طرازی ہمارا شیوہ نہیں۔ہماری حکومت نے سیاسی انتقام کی منفی سیاست کو ختم کیا ہے-صوبے میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔ قانون کی عملداری کو یقینی بنایاگیا ہے۔ منفی رویے اور انتشار کی سیاست ملک کی یکجہتی اور استحکام کیلئے نقصان دہ ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت راولپنڈی کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے امن وعامہ کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے اورکرتی رہے گی-23 مارچ کو مارچ کا اعلان کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں۔ قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔اپوزیشن ٹولے کے ہاتھ سے وقت ریت کی طرح نکلتا جا رہا ہے-وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اور مدت پوری کرے گی-

ایک اور یوٹرن، ساتھ شیخ رشید نے اسلام آباد والوں کو خوشخبری بھی سنا دی

سعد رضوی سے بھی بات ہورہی،وزیراعظم کیا اعلان کرنیوالے ہیں،شیخ رشید نے بتا دیا

معاملے کو بہتر انداز سے سلجھایا گیا،شیخ رشید

شیخ رشید نے لاہور بیٹھ کر اسلام آباد والوں کو سنائی خوشخبری

لڑکے نالائق،لڑکیاں آگے،اب یہ کام کرنے کو دل نہیں کرتا، شیخ رشید

23 مارچ کو مارچ کی کال بڑی غلطی ہے ،شیخ رشید کی اپوزیشن کو وارننگ

شیخ رشید کی نواز شریف کو آفر، پی ڈی ایم سے تاریخ بدلنے کی اپیل

مرنے کے بعد سیاسی مخالفین میرا کفن کھول کر دیکھیں گے مرا ہے کہ نہیں،شیخ رشید

اسٹیبلشمنٹ کس کے ساتھ ہے؟ شیخ رشید نے بڑوں کی امید پر پھیرا پانی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan