باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں جرائم میں کمی نہ آ سکی

لاہور کے علاقے سندر میں 25 سالہ خاتون کو قتل کر دیا گیا ہے، سندر کے علاقے میں 25سالہ خاتون کے قتل کا معاملہ ۔مریم بی بی کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔موقع سے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ایس ایچ او سندر کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات عمل میں لائی جارہی ہیں۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے اے ایس پی رائیونڈ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔

دوسری جانب لاہور کے علاقے مغلپورہ میں گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا جو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،تھانہ مغلپورہ کے علاقہ میں دو کم عمر بچوں کے ایل پی جی گیس کی دوکان پر لڑائی جھگڑے کے دوران ایک نوجوان زبیر زخمی ہو گیا جبکہ نامعلوم نوجوان فرار ہو گیا زبیر نامی نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

Shares: