باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا ویکسین کی ملک گیر ترسیل کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے
ویکسین ترسیل اسٹریٹجی کا نام ویکسین ایڈمنسٹریشن پلان ہو گا، ویکسین ایڈمنسٹریشن پلان توسیع پروگرام حفاظتی ٹیکہ جات کا تیار کردہ ہے، این سی او سی نے ویکسین ایڈمنسٹریشن پلان کی منظوری دیدی،کورونا ویکسین کی ا سٹوریج، ملک گیر ترسیل ای پی آئی کے سپرد کر دی گئی،ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کیلئے عملہ ای پی آئی فراہم کریگا
کورونا ویکسین کی ملک گیر ترسیل کیلئے لاجسٹک ای پی آئی فراہم کریگا، کورونا ویکسین کی ملک گیر ترسیل کیلئے خصوصی سیکیورٹی انتظامات ہونگے
ادھر ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کو متوقع کورونا ویکسین کے بارے میں تعاون کی یقین دہانی کروائی،اورکہا کہ کورونا ویکسین کے استعمال میں پاکستان کی معاونت کریں گے،ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کو متوقع ویکسین کے استعمال کے بارے میں تجاویز سے آگاہ کر دیا
عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی
کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام
کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج
عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ پاکستان کو متوقع ویکسین کے بارے میں مختلف امور پر توجہ دینا ہو گی، پاکستان متوقع کورونا ویکسین کے بارے میں پیشگی موثر پلاننگ کرے،پاکستان کورونا ویکسین کے استعمال کا مساوی و موثر عمل ترتیب دے، پاکستان کورونا ویکسین کے مخصوص اہداف کی بروقت نشاندہی کرے، پاکستان کورونا ویکسین کی ملک گیر ترسیل کی اسٹریٹیجی وضع کرے ،پاکستان متوقع کورونا ویکسین کے بارےمیں قومی رابطہ کمیٹی تشکیل دے ،رابطہ کمیٹی کورونا ویکسین کے بارے میں پلاننگ و رابطوں کی ذمہ دار ہو گی،
پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات