نواز شریف کے بیرون ملک جانے میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے ملک سے باہر جانے کے مسئلہ پر اہم پپیشرفت ہوئی ہے، نوازشریف کانام ای سی ایل سےنکالنے کیلئےوزارت داخلہ کودرخواست موصول ہو گئی، درخواست شہباز شریف کی جانب سے بھیجی گئی ہے.

وزارت داخلہ حکام درخواست کا قانونی پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں، نوازشریف کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا،درخواست نوازشریف کی بیماری اور ملک سےباہر علاج کرانے کی بنیاد پر دی گئی ،نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست سیکریٹری داخلہ کو موصول ہوئی

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

قبل ازیں میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کے بیرون ملک علاج کی سفارش کردی،نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں کمی کی اب تک تشخیص نہیں ہوسکی، علاج کے باوجود پلیٹ لیٹس کا کم رہنا اندرونی بیماری کا باعث ہوسکتاہے.

ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا

حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

ذرائع کے مطابق اہلخانہ نے نوازشریف کوبیرون ملک علاج کےلیے رضا مند کرلیا،قانونی پیچیدگیاں دور ہونے کے بعد نوازشریف علاج کےلیے بیرون ملک جائیں گے،

سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کی بیٹی مریم نوازکو گزشتہ روز جاتی امرا پہنچا دیا گیا نوازشریف کی 5 ماہ 29 روز بعد گھر واپسی ہوئی، نوازشریف 16 روز سروسزاسپتال میں زیرعلاج رہے، کارکنوں کی بڑی تعداد بھی جاتی امرا میں موجود تھی، نواز شریف کے گھر پہنچنے پر کارکنان کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور نعرے لگائے گئے.

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

مریم نواز ضمانت ہونے کے تین بعد رہا ہو ہی گئیں

Shares: