صدر مملکت نے 3 بلوں کی منظوری دے دی

0
52
Arif Alvi

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 3 بلوں کی منظوری دے دی ہے جبکہ صدر عارف علوی نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی(ڈی ایچ اے) اسلام آباد ترمیمی بل 2023 کی منظوری دی ہے، بل کا مقصد ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اسلام آباد 2013 میں ترمیم کرنا ہے۔ علاوہ ازیں صدر نے پیٹرولیم ترمیمی بل 2023 کی بھی منظوری دی ہے جس کا مقصد پٹرولیم ایکٹ 1934 میں ترمیم کرنا ہے۔


صدر عارف علوی نے پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل 2023 بھی منظور کرلیا ہے جبکہ بل کا مقصد پاکستان نرسنگ کونسل ایکٹ 1973 میں ترمیم کرنا ہے اور تینوں بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی گئی ہے۔


جبکہ دوسری جانب اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو برطانیہ اور ملاوی کے نامزد ہائی کمشنر اور کوریا کے نامزد سفیر نے سفارتی اسناد پیش کیں اور صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان تجارت، معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں برطانیہ، کوریا اور ملاوی کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
مریم نواز تشدد کا شکار کم عمر بچی کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئیں
بغداد، پاکستانی سفارتخانے میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سسٹم کا افتتاح
انتخابی عمل میں خواتین کی شرکت سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے،وفاقی وزیر قانون

عارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستان اور ملاوی تعلقات مشترکہ مفادات، اقدار اور اہداف پر مشتمل ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت ہے. علاوہ ازیں صدر مملکت نے تمام سفراء کو ان کی تقرری پر مبارکباد بھی دی اور کہا کہ امید ہے کہ نامزد سفراء پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے مزید فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے.

Leave a reply