بغداد، پاکستانی سفارتخانے میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سسٹم کا افتتاح

ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے
0
33

بغداد: وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے پاکستانی سفارتخانے میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا

تقریب میں عراق کے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ میجر جنرل نشاط اور ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن پاکستان یاور حسین نے بھی شرکت کی ،عراق میں مقیم 25000 پاکستانی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے ،وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد ہر سال زیارات کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری اور روزگار کیلئے عراق کا رخ کرتی ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،

عراق میں مقیم پاکستانی شہری اور زائرین اب پانچ اور دس سال کی مدت کے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ حاصل کر سکیں گے اس سے قبل عراق میں مقیم پاکستانیوں کو صرف ایک سال کیلئے مینول پاسپورٹ جاری کئے جاتے تھے، جسکی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا اس سہولت سے پاکستانی کمیونٹی کو اقامہ، ویزہ اور روزگار حاصل کرنے میں آسانی پیدا ہو گی ،مزید برآں، اس سسٹم کے ذریعے پاکستانی سفارتخانہ پاکستانی شہریوں کے ڈیٹا کی آن لائن تصدیق بھی کر سکے گا .اس سہولت کے تحت پہلی دفعہ گجرات کے محنت کش زید اظہر کے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کے حصول کیلئے ڈیٹا کا پرسیس مکمل کیا گیا

قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

Leave a reply