گراں ناز کے والد خان محمد مری کوئٹہ میں دھرنے میں پہنچ گئے ،
خان محمد مری کا کہنا ہے کہ بھرپور تعاون پر آل پاکستان مری اتحاد کا مشکورہوں 2 لاشیں میرے بیٹوں کی ہیں، عبدالرحمان کھیتران نے مارا ،عبدالرحمان کھیتران کا ملازم تھا،نجی جیل سے فرار ہوا،عبدالرحمان کھیتران کے جیل میں بچے،خواتین وبزرگ قید ہیں،عبدالرحمان کھیتران کے 3 نجی جیل ہیں،بگٹی، پٹھان اوردیگر لوگ عبدالرحمان کھیتران کی جیل میں ہیں،عبدالرحمان کھیتران کا بارکھان گوٹھ میں نجی جیل ہے، 18دسمبر 2022 کو بگٹی قبیلے کے ایک قیدی کو مارا اور دفن کیا،5جنوری کو میرے بچے اور فیملی کو کچھ دن لاہور میں بند کیا گیا تھا
دوسری جانب گراں ناز بیٹی اور 4 بیٹوں سمیت بازیاب کروا لی گئی،گراں ناز کو بالا ڈھاکہ سے رات کیو آر ایف نے بازیاب کرایا بازیابی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں خاتون گراں ناز نے ایک ویڈیو میں قرآن اٹھا کر سردار کھیتران پر اسے اور اس کے بچوں کو نجی جیل میں رکھنے کا الزام لگایا تھا۔
بعد ازاں خان محمد مری کے دوبیٹوں اور ایک نامعلوم خاتون کی لاش بلوچستان کے علاقے بارکھان کے کنویں سے ملی تھیں جس کے بعد دعویٰ کیا گیا تھاکہ کنویں میں سے ملنے والی خاتون کی لاش گراں ناز کی ہے لہٰذا گزشتہ روز کنویں سے ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کیا گیا۔
پولیس سرجن ڈاکٹرعائشہ فیض کے مطابق کنویں سے ملنے والی لاشوں میں سے ایک لڑکی کی لاش ہے جس کی عمر 17 سے 18 سال ہے، مقتولہ کے ساتھ جنسی زیادتی اور تشدد کیاگیا۔انہوں نے بتایا کہ لڑکی کے سر پر تین گولیاں ماری گئیں اور شناخت چھپانے کےلیے چہرے اور گردن پر تیزاب پھینکا گیا۔پولیس سرجن نے بتایا کہ قتل کی گئی لڑکی گراں ناز نہیں بلکہ اس کی بیٹی ہوسکتی ہے۔
سردار عبدالرحمان کھیتران پر گراں ناز مری اور ان کے بیٹوں کو یرغمال بنانے اور قتل کرنے کا الزام ہے۔اس سے قبل سردار عبدالرحمان کھیتران نے خود پر لگے الزامات کی سختی سے تردید کی تھی جبکہ سردار عبدالرحمان کھیتران کے گھر سے گراں ناز مری کے بچوں کی مبینہ تصاویر بھی سامنے آئی تھیں۔
علاوہ ازیں بارکھان میں خاتون اور اس کے 2 بیٹوں کے قتل کے الزام میں بلوچستان کے برطرف وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار
خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی
سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے