تھانہ رمنا میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا ایک اور مقدمہ درج

0
28
zaman park

تھانہ رمنا میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا ایک اور مقدمہ درج

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر تھانہ رمنا میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ یہ مقدمہ تھانہ ترنول کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا اور مقدمہ میں‌لکھا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر ڈیوٹی پر معمور تھے تو 40 سے 50 افراد نعرے بازی کرتے ہوئے گروپ کی شکل میں آئے اور ان افراد نے پولیس کے ساتھ دھکم پیل کی شروع کردی جبکہ موقع سے 35 افراد کو گرفتار کیا گیا اور اس مقدمے میں کارسرکار میں مداخلت کی دفع شامل کی گئی ہیں.

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور دیگر مقدمات میں 38 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جب کہ عمران خان کی دونوں گاڑیاں حفاظتی حصار میں تھیں انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق سیاسی رہنماؤں کی کسی گاڑی کو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے البتہ اس طرح کےوقوعہ کی رپورٹ موصول ہوئی تو پولیس تفتیش کرے گی۔ علاوہ ازیں ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ قانون کی برابری کی سطح پر عمل داری کو یقینی بنایا جائے گا، کسی کو دوسرے پر فوقیت حاصل نہیں ہے، پولیس شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کے لئے کوشاں ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عدالت ایک شخص کے فیصلوں پر انحصار نہیں کر سکتی. سپریم کورٹ ججز
عمران فتنے نے اشتعال انگیزی پھیلا رکھی ہے نوازشریف کو بالکل واپس نہیں آنا چاہیے عفت عمر
گھر سے بھاگنے کے محض ڈیڑھ دو سال کے بعد میں اداکارہ بن گئی کنگنا رناوت
انتخابات ملتوی کرنےکامعاملہ،الیکشن کمیشن ،گورنر پنجاب اورکے پی کو نوٹس جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ کراچی کی 6 یوسز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کا حکم
خیال رہے اسلام‌ آباد میں انتظامیہ نے دفعہ 144 نافض کر رکھا ہے اور اس کی خلاف ورزی پر پولیس ایکشن لے رہے جبکہ دوسری طرف اسلام آباد پولیس نے کہا کہ اگر قانون کی خلاف ورزی عمل میں لائی جائے گی تو پھر پولیس ضرور ایکشن لے گی.

Leave a reply