لانگ مارچ مقدمہ، زرتاج گل شامل تفتیش ہوئیں؟ عدالت نے پوچھ لیا

0
54
لانگ مارچ مقدمہ، زرتاج گل شامل تفتیش ہوئیں؟ عدالت نے پوچھ لیا

لانگ مارچ مقدمہ، زرتاج گل شامل تفتیش ہوئیں؟ عدالت نے پوچھ لیا

سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل ،شہریار آفریدی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے ، جج نے زرتاج گل سے استفسار کیا کہ کیا آپ شامل تفتیش ہوئی ہیں؟ جس پر زرتاج گل نے عدالت میں جواب دیا کہ ابھی تک شامل تفتیش نہیں ہوئیں،جج نے پراسیکیوٹر کو ہدایت کی کہ لسٹ بنائے کون کون شامل تفتیش ہوا اور کون نہیں،

جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا مقدمات کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے؟ پراسیکیوٹر واجد منیر نے عدالت میں کہا کہ ابھی تک تفتیش مکمل نہیں ہوئی، جج نےاستفسار کیا کہ کتنے لوگ ابھی تک شامل تفتیش نہیں ہوئے؟ پراسیکیوٹر واجد منیر نے کہا کہ بہت لوگوں نے تفتیش جوائن نہیں کی، وکیل نے کہا کہ ہمارے رہنما تھانوں میں گئے لیکن جواب ملا صاحب موجود نہیں ،عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم تھانہ وائز درخواست ضمانتوں پر بحث رکھ لیتے ہیں، وکیل بابر اعوان نے جج کو کہا کہ جسطرح چل رہا ہے اسی طرح جانے دیں ہم آپ کو مایوس نہیں کرینگے، سب ملزمان پیش ہونگے،جس پر جج نے کہا کہ تمام ملزمان کو شامل تفتیش کروا لیں اور انکی حاضری بھی لگوا لیں، یہ شکایت کر رہے ہیں کہ تھانوں میں جاتے ہیں، تفتیشی افسرنہیں ملتا،عدالت نے پراسیکیوٹر کو سب کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کر دی،

شیریں مزاری نے عدالت سے استدعا کی کہ میں کچھ کہنا چاہتی ہوں، میں شامل تفتیش ہو چکی ہوں اور آج وکیل بحث کرینگے ،جج نے شیریں مزاری کو کہا کہ ہم نے منگل کی تاریخ رکھ لی اس دن بحث کر لینگے،شیریں مزاری نے کہا کہ مجھے پھر حاضری سے استثنی ٰدیدیا جائے، عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر بحث کے لیے صرف 2 وکیل ہی پیش ہوں، کمرہ عدالت میں ملزمان سے زیادہ وکلا کی تعداد ہے،شیریں مزاری،زرتاج گل اور عمران اسماعیل نے حاضری سے استثنٰی کی درخواستیں جمع کروا دیں، سیشن کورٹ اسلام آباد نے کیس کی سماعت 20 جون تک ملتوی کر دی سیشن کورٹ اسلام آباد نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 20 جون تک توسیع کر دی ،شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور شیخ رشید سمیت 38 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 20 جون تک توسیع کر دی گئی

عدالت پیشی کے موقع پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 25 تھانوں میں ضمانت کی درخواست دی،2 میں منظور ہوگئی،حکمران چین سے امداد ملنے کا شور ڈال رہے ہیں جو کہ پاک فوج کی وجہ سے ہی ملی،حکومت کو ایک ڈالر دینے کو کوئی تیار نہیں ن اور ش کے حالات جلد سامنے آئیں گے لاہور اور فیصل آباد میں ضمنی انتخابات میں عوام نے فیصلہ کرنا ہے،حکومت دھڑم کرکے گر جائے گی، اکثریت جان چھڑانا چاہتی ہے، حکومت کو بےساکھیوں کا سہارا ہے، جو جلد گرنے والی ہیں

عدالت پیشی کے موقع پر سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جھوٹے مقدمات سمیت ہر غیر جمہوری اقدام کا بھرپور مقابلہ کریں گے،جھوٹے مقدمات کا اندراج امپورٹڈ حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں،پرامن مظاہرین کو جبر و تشدد کا نشانہ بنانے والےاحتساب سے نہیں بچ سکیں گے، ہمیں عدلیہ سمیت اپنے اداروں پر مکمل اعتماد ہے،

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا، لاہور سے جب لانگ مارچ کے شرکا نکلے تھے تو انکا پولیس کے ساتھ تصادم ہوا تھا، ان دنوں پنجاب کی صوبائی حکومت نے دفعہ 144 نافذ کر رکھی تھی، لانگ مارچ کے شرکا اور پولیس میں کئی مقامات پر تصادم ہوا تھا، پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماوں و کارکنان کو گرفتار بھی کیا تھا

لانگ مارچ کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ عمران خان سمیت 150افراد کیخلاف 3 مقدمات درج کر لئے گئے مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت باقی قیادت، کارکنان پر درج کئے گئے ہیں، مقدمات میں 39 افراد کی گرفتاری بھی ظاہر کی گئی ہے ،درج مقدمات میں اسد عمر، عمران اسماعیل ، راجہ خرام نواز ،علی امین گنڈا پور اور علی نواز اعوان کے نام بھی شامل ہیں،وزیراعلی گلگت بلتستان پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، فواد چودھری پر جہلم میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

اللہ تعالیٰ اس ملک کے سیاست دانوں کو ہدایت دے،لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

لانگ مارچ، راستے بند، بتی چوک میں رکاوٹیں ہٹانے پر پولیس کی شیلنگ،کئی گرفتار

پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں

لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

Leave a reply