رواں سال 2023 کے پہلے نو مہینوں کےاندر میں 630,000 سے زائد پاکستانی بیرون ملک ملازمت کے بہتر مواقع کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے ہیں اور بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں کیلنڈر سال کے پہلے نو مہینوں یعنی ستمبر تک 633,108 پاکستانی بیرون ملک ملازمت کے لیے رجسٹرڈ ہوئے۔

جبکہ جولائی تک ملک چھوڑنے والے پاکستانیوں کی تعداد 540,282 تھی۔ اس کا مطلب ہے کہ ستمبر کے دوران 92 ہزار سے زائد پاکستانی روزگار کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے ہیں تاہم اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ زیر جائزہ مدت میں ملک چھوڑنے والوں میں سے 275,433 مزدور تھے جبکہ 141,282 ڈرائیور تھے۔

علاوہ ازیں ملک چھوڑنے والوں میں 6,351 انجینئرز، 5,876 اکاؤنٹنٹ، 2,580 ڈاکٹرز اور 1,194 اساتذہ بھی شامل تھے اور ملک چھوڑنے والوں میں سے 17,058 اعلیٰ تعلیم یافتہ، 35,414 انتہائی ہنر مند، 232,933 ہنر مند، 65,922 نیم ہنر مند تھے، جب کہ بڑی اکثریت یعنی 281,781 غیر ہنر مند تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سموگ کا باعث بننے والے بھٹوں کیخلاف کارروائی ، 3500000 جرمانہ عائد
الیکشن کمیشن نے عالمی مبصرین کی سہولیات سے متعلق ایکشن کمیٹی قائم کردی
الیکشن کی تاریخ کا اعلان بہت جلد ہوجائے گا. نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
جعلی پاسپورٹس تحقیقات؛ حکام کی ملی بھگت کا انکشاف

جبکہ مجموعی طور پر 302,634 کارکنان سعودی عرب، 173,561 متحدہ عرب امارات، 44,567 عمان اور 44,777 پاکستانی قطر چلے گئے تھے اور فہرست میں شامل دیگر قابل ذکر ممالک میں ملائیشیا (18,609)، بحرین (9,599)، رومانیہ (4,405)، یونان (2,676) اور عراق (2,646) شامل ہیں۔

Shares: