سوئزر لینڈ ریفرنڈم : 64 فیصد آبادی ہم جنس پرستوں کی شادی کی حامی

0
64
سوئزر-لینڈ-ریفرنڈم--64-فیصد-آبادی-ہم-جنس-پرستوں-کی-شادی-کی-حامی #Baaghi

سوئٹزر لینڈ کی 64 فیصد آبادی ہم جنس پرستوں کی شادی کی حامی نکلی-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سوئٹزر لینڈ میں ہم جنس پرستوں کی شادی سے متعلق ریفرنڈم کرایا گیا جس میں ملکی آبادی کے 64 فیصد نے ہم جنس پرستوں کی شادی اور حقوق سے متعلق ووٹ دیا۔

پاکستان میں روزانہ 11 سو ہلاکتیں :ماہرین نے بیماری کا بتاکرسب کوخوفزدہ کردیا

سوئٹزر لینڈ میں ہم جنس جوڑوں کو ساتھ رہنے کا حق سال 2007 میں ملا تھا مگر انہیں شادی کا حق نہیں دیا گیا تھا ، یہ افراد دیگر جوڑوں کی طرح بچے کو گود لینے اور شہریت سے متعلق بہت سے بنیادی حقوق سے محروم تھے ، مگر گزشتہ دنوں ہونے والے ریفرنڈم میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد اب ہم جنس پرستوں کو دوسرے جوڑوں کی طرح یہ سہولیات بھی میسر آسکیں گی ۔

آنے والی نسلیں شدید موسمی اثرات کا سامنا کریں گی ، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

سوئٹزر لینڈ کے سرکاری نشریاتی اداروں کے مطابق 64 فیصد لوگوں نے ووٹ دیا کہ ہم جنس پرستوں کی شادی سے انہیں کوئی مسئلہ نہیں ، 36 فیصد آبادی اس کی مخالفت میں نظر آئے-

ریفرنڈم کے نتائج آنے کے بعد ہم جنس پرستوں اور ان کے حمایتیوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر جشن منایا گیا ، سوئٹزر لینڈ کی پارلیمنٹ اور گورننگ فیڈرل کونسل نے شادی سبھی کیلئے ایکٹ کی حمایت کردی ۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کے استعفے کے بارے میں بورڈ آف گورنرز فیصلہ…

Leave a reply