سعودی عرب میں موسلا دھار بارشیں، صحرائی اور پہاڑی وادیاں پانی سے بھر گئیں

محکمہ موسمیات نے عسیر کے علاقے میں تیز اور گرد آلود ہواؤں کا انتباہ جاری کیا ہے
0
52
saudi arabia

سعودی عرب کے علاقوں جزان اور عسیر ریجن میں موسلا دھار بارشوں نے صحرائی اور پہاڑی وادیوں کو پانی سے بھر دیا۔

باغی ٹی وی : سعودی عرب کے علاقوں جازان اورعیسر ریجن میں موسلادھار بارشوں نے جل تھل ایک کر دیا صحرائی اورپہاڑی وادیاں پانی سے بھر گئیں عسیر اور جازان میں بارش سے پہاڑی علاقوں میں سیلابی پانی کے باعث عارضی آبشار اور چشمے بن گئے، حکام نے ملکی اور غیر ملکیوں کو بارش زدہ علاقوں کی جانب رخ کرنے سے منع کیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے ”سبق“ کے مطابق سعودی محکمہ موسمیات نے پیشگی انتباہی نظام کے ذریعے عسیر، جازان، الشرقیہ، الباحہ، مکہ المکرمہ اور المدینہ المنورہ میں بارش کا الرٹ جاری کیا ہے محکمہ موسمیات نے عسیر کے علاقے میں تیز اور گرد آلود ہواؤں کا انتباہ جاری کیا ہے، جس سے حد نگاہ محدود ہوسکتی ہے۔

ساحل پر سمندر سے بہہ کر آنیوالا پراسرار دھاتی سلنڈرمعمہ بن گیا

جزان کے علاقے میں بھی تیز ہواؤں اور گردو غبار کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے اور مرئیت کم ہے مرکز نے الباحہ کیلئے جاری الرٹ میں کہا ہے کہ اس میں ہلکی بارش ہو رہی ہے اور گرمی میں کمی واقع ہوئی ہے مملک سعودیہ کے مشرقی خطہ میں گرمی کی لہر دیکھی جارہی ہے اور درجہ حرارت میں 48 ڈگری سیلسیس سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں شمالی شہر قریات میں اس وقت ایک المناک حادثہ پیش آگیا جب دو بھائی موسلا دھار بارش کے باعث پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوب گئے وہ قریات میں ریلوے لائن کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ علاقے میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے گڑھا پانی سے بھر گیا تھا۔

ورجن گیلیکٹک نے اپنی پہلی خلائی سیاحتی پرواز کا اعلان کر دیا

ریسکیو کے مطابق دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جن میں سے ایک کی عمر 11 سال اور دوسرے کی عمر 15 سال تھی۔ دونوں بھائی اپنے دوستوں کے ساتھ سفر پر نکلے تھےبچوں کے والد پکارتے رہ گئے کہ مرے دو بچوں کو ڈوبنے سے بچاؤ بچوں کے ایک دوست نے متعلقہ حکام کو اطلاع دی تھی۔ باقی دوستوں نے پانی میں اتر کر تیر کر دونوں بچوں کو تلاش کیا۔ 25 منٹ کے بعد، ایک بچے کو باہر نکالا گیا۔ تھوڑی دیر بعد دوسرے بچے کو بھی باہر نکالا گیا

ایک شہرینے بتایا کہ ہم نے انہیں بچانے کی بہت کوشش کی لیکن قسمت ہر چیز سے بالاتر ہے۔ پانی گہرا تھا اور پانی صاف نہ ہونے کی وجہ سے تیرنا اور غوطہ لگانا مشکل ہو رہا تھا۔

ناسا کی پرسرویرینس نامی روورنےمریخ پرنامیاتی مرکب دریافت کرلیا

Leave a reply