عمران خان نے پاکستان کےمضبوط ترین خاندانوں پرہاتھ ڈالا ہے، اب ریکوری ہوگی’اوربھی بہت کچھ ہوگا، مراد سعید نے ڈرا دیا

0
27

اسلام آباد :‘عمران خان نے پاکستان کے مضبوط ترین خاندانوں پر ہاتھ ڈالا ہے، اب ریکوری ہوگی’اوربھی بہت کچھ ہوگا، مراد سعید نے قبل ازوقت آگاہ کردیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ عمران خان نےپاکستان کی مضبوط ترین خاندانوں پر ہاتھ ڈالا ہے،ذمہ داروں کا تعین ہوگیا ہے ، اب ریکوری ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اپنے بیان میں کہا کہ ماضی میں عوام کوبےدردی سےلوٹاگیا، کہا گیاکہ انکوائری نہیں ہوسکتی، لیکن انکوائری ہوجاتی ہے، پھریہ کہا جاتاہے کہ انکوائری دبا دی جائےگی، انکوائری رپورٹ بھی پبلک کردی جاتی ہے، مرادعلی شاہ کابینہ کی منظوری کےبغیرسبسڈی دےدیتے ہیں، یہ لوگ سیاست میں کاروبار کے لیے آتےہیں۔

مرادسعید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےان سب کوغلط ثابت کردیا، عوام کویقین ہے عمران خان کرپشن کو لگام دے گا، انکوائری ہوئی ،ذمے داروں کا تعین ہوا، شوگر انکوائری رپورٹ پبلک کردی گئی ، اب ذمےداروں کیخلاف کارروائی اور ریکوری ہوگی۔

وفاقی وزیر مواصلات نے کہا ماضی میں حکمران طبقہ اپنی شوگر ملوں کو سبسڈی دےرہاہے، چینی مہنگی ہونے کا بوجھ عوام برداشت کرتے ہیں ، ماضی میں چینی سبسڈی لینے والوں حکمرانوں سے ریکوری ہوگی، عمران خان نےپاکستان کی مضبوط ترین خاندانوں پر ہاتھ ڈال دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں سبسڈیز میں سب سے زیادہ شریف خاندان کو نوازا گیا، سندھ کا پیسہ زرداری صاحب کے جعلی اکاؤنٹس میں جاتا تھا اور مرادعلی شاہ بطور وزیرخزانہ سندھ زرداری کیلئے سہولت کاری کا کام نبھاتے تھے۔

مراد سعید نے کہا کہ جےآئی ٹی میں مرادعلی شاہ کا نام ہے کارروائی ہونی چاہیے ، مرادعلی شاہ جب تک سندھ میں بیٹھا ہے وہ عوام کو لوٹتا رہےگا، جب تک مرادعلی شاہ ہے زرداری کی سہولت کاری کرتا رہے گا۔

وفاقی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وزیراعظم بنتے ہی عوام کےپیسےکاتحفظ کرنے کا فیصلہ کیا، وہ وزیراعظم ہاؤس میں نہیں بلکہ اپنے بنی گالہ کےگھر میں رہتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا عمران خان نے شوگرمافیا کو بےنقاب کرکے اپنا وعدہ پورا کردیا ، جو پاکستانی عوام کو لوٹ چکے ان کا بھی احتساب کیا جارہا ہے ، آٹا،چینی بحران میں جن کے نام آئے ان کیخلاف کارروائی ہورہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے طاقتور مافیا پر ہاتھ ڈالا، قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ ماضی کےنظام میں حکمرانوں کا تحفظ ہوتا تھا، مرزرداری اور شریف خاندان نے سیاست کےذریعے معاشی فائدہ اٹھایا ، زرداری کی کرپشن کا سہولت کار روزانہ ایکٹنگ کرتا مگر اقدامات نہیں ، وفاقی اقدامات پر سیاست کرنیوالے شاندار ایکٹنگ کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ سندھ حکومت کو تمام حفاظتی سامان مہیا کیاگیا، آصف زرداری کبھی اپنا علاج سرکاری اسپتالوں سے نہیں کراتے، شریف خاندان اور ان کا پورا ٹبر علاج کیلئے بیرون ملک جاتاہے، 35 سال حکومت کرنیوالے شریف اور زرداری خاندان اپنا علاج پاکستان میں گوارا نہیں کرتے۔انھوں نے مزید کہا شریف ، زرداری خاندان کےڈائیلاگ مارنےوالےعوام کو بےوقوف سمجھتے ہیں، وفاقی حکومت ماضی کی حکومتوں کے قرضے اور سود کو واپس کررہی ہے، اپوزیشن نے شوگر انکوائری رپورٹ کا مذاق اڑایا ، شوگر مافیا نے عرصہ دراز سے حکمرانوں کا روپ دھار رکھا ہے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ جو صحت کا نظام ملا وہ تو ایسا ہے کہ یہ خود پاکستان میں ٹکتے نہیں ہیں، ملک پر حکومت کرنیوالے خاندان خود علاج کیلئے باہر بھاگ جاتے ہیں، عوام وزارت صحت کی احتیاطی تدابیر کیلئے ایس اوپیز پر عمل کریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ میں 5لاکھ راشن کی تقسیم کاکہا گیا مگر کسی کو نہ ملا ، وزیراعظم نے صوبائی سطح پر گندم کی سپلائی کی اجازت دیدی ہے، انشااللہ اب چھوٹے صوبوں میں گندم کی کمی کا سامنا نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان معیشت کو آئی سی یو سے نکال کر اپنے پاؤں پر کھڑے کرنے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان مفاد پاکستان اور پاکستان کے عوام ہیں، کرپشن کیسز بھگتنے والے عوام کیلئے کچھ نہیں کرسکتے تو قوم کو تقسیم نہ کریں۔مراد سعید نے مزید کہا کورونا کی صورتحال کے باعث عالمی طاقتیں بھی بےبس ہیں ، کورونا کے معاملے پر تمام قوم متحد ہے۔

Leave a reply