تحریک انصاف نے نو مئی کے حوالہ سے ملک گیر احتجاج کا پروگرام تشکیل دے دیا، اس ضمن میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،
نو مئی کو تحریک انصاف ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالے گی اور جلسے کرے گی پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈر، ضلعی و تحصیلی رہنما اپنے اپنے حلقوں و علاقوں میں احتجاج کریں گے،نو مئی کے حوالہ سے پی ٹی آئی نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نو مئی کو ملک بھر میں عمارتوں پر پاکستان اور تحریک انصاف کے جھنڈے لگائیں جائیں گے ، احتجاج میں شامل شرکاء عمران خان کی تصاویر بھی پاس رکھیں گے جن پر قیدی نمبر 804 بھی لکھا ہو گا،نو مئی کے روز نو مئی کے شہداء کے لئے دعا بھی کی جائے گی،ہر صوبائی اسمبلی کے حلقہ میں مقامی قائدین اور ٹکٹ ہولڈر احتجاجی ریلی نکالیں گے،پاکستان تحریک انصاف کے دفاتر میں خصوصی تقاریب منعقد ہونگی،
دوسری جانب پی ٹی آئی لاہور نے عمران خان کی رہائی کے لیے پرامن تحریک کا اعلان کردیا ہے ،سیکرٹری جنرل تحریک انصاف لاہور حافظ ذیشان رشید کا کہنا ہے کہ 8 مئی کو رات 10 بجے اہلیان لاہور اپنی چھتوں پر موبائل روشن کریں، کارکن عمران خان کی رہائی کے لیے پرامن تحریک کا حصہ بنیں،صدر تحریک انصاف لاہور چوہدری اصفر گجر نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح تک تنظیم سازی اولین ترجیح ہے، 60 روز میں بلدیاتی الیکشن کے لیے خود کو مکمل تیار کر لیں گے
ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف
چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم
امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت
ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات
مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ
واضح رہے کہ نو مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کیا تھا، عسکری تنصیات پر حملے کئے تھے، منظم منصوبہ بندی کے تحت شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا، نو مئی کے بعد تحریک انصاف کے کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے، کئی جیلوں میں تو کئی مفرور ہیں، عام انتخابات کے بعد خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت بن گئی، علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ بن گئے ہیں تا ہم پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں نو مئی میں ملوث پی ٹی آئی کارکنان مشکل میں ہیں.
9مئی مقدمات: پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری
9مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست دائر
عمران ،قریشی کو نومئی کے مقدمات میں چالان کی نقول تقسیم
سانحہ نو مئی کے چھے مقدمات میں اہم پیشرفت
9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟
عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟
سانحہ نو مئی نائن زیرو، بلاول ہاؤس یا رائے ونڈ سے پلان ہوتا تو پھر ردعمل کیا ہوتا؟ بلاول بھٹوزرداری