پاک چین لازوال دوستی،پاکستان کے دفاع کے لئے چین کیا کر رہا ہے؟اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کے لئے تیار کیے جانے والے فریگیٹس پروجیکٹ (Type 054 A/P ) کے 2 جنگی جہازوں کی چین میں اسٹیل کٹنگ کی تقریب منعقد کی گئی .

پا ک بحریہ کے ترجمان کے مطابق تقریب کا اہتمام ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ چائنہ میں کیا گیا۔ پاک بحریہ کے کموڈور اظفر ہمایوں اور چائنا شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی کے صدر نے تقریب میں شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کموڈور اظفر ہمایوں نے پاک چین دوستی کے اس نئے باب کو سراہا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق کموڈور اظفر ہمایوں نے چائنا شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی کے کام کی تعریف کی اور اہم اہداف کے حصول میں معاونت پر چینی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ جہاز ہر قسم کے جدید جنگی آلات اور اسلحے سے لیس ہوں گے۔ یہ بحری جہاز مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

تقریب میں پاکستان نیوی اور چائنا شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی کے دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

Shares: