مودی کو روکا جائے ورنہ ہو گی ایٹمی جنگ، وزیراعظم عمران خان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی کے زیرسایہ بھارت ہندو بالا دستی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، مقبوضہ کشمیر کوغیر قانونی طریقے سے حصہ بنانا اسی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
will lead to massive bloodshed & far-reaching consequences for the world. As in Nazi Germany, in Modi's India dissent has been marginalised & the world must step in before it is too late, to counter this Hindu Supremacist agenda of Modi's India threatening bloodshed & war.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 12, 2019
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی ریاست آسام میں 20 لاکھ مسلمانوں کو شہریت سے محروم کرنا ایجنڈے کا حصہ تھا، اسی ایجنڈے کے تحت آسام میں حراستی مراکز قائم ہوئے ،بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو جنونی ہندو بلوائیوں کی جانب سے زندہ جلایا جاتا ہے، نازی جرمنی کے نسل پرست ایجنڈا پر عالمی خاموشی دوسری جنگ عظیم کا باعث بنی۔ دنیا کو سمجھنا چاہیے مودی کے ہندو بالا دستی کے ایجنڈے سے نیو کلئیر جنگ کا خطرہ ہے۔
پاکستان سے سفارتی سطح پر بھارت کی ایک اور سازش ناکام بنا دی
مودی سرکار نے بنایا بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے خلاف خطرناک منصوبہ
بھارتی جیلوں میں کتنے پاکستانی قید، اسمبلی میں رپورٹ پیش
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ خطے میں ہونے والی ایٹمی جنگ بھاری جانی نقصان اور دور رس اثرات کی حامل ہو گی۔ نازی جرمنی کی طرح دنیا کو مودی کا نظریہ روکنے کی ضرورت ہے اس سے قبل کہ بہت دیر ہو جائے۔
باغی سیپشل،پاکستانی سیاست میں دسمبر کا مہینہ انتہائی اہم، کیا ہونے جا رہا ہے؟چہ میگوئیاں جاری
نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی
لندن میں ایسا استقبال ہوا کہ نواز شریف نے پاکستان واپس جانے کی خواہش کر دی