رانا ثناء اللہ کے ریمانڈ میں پھر توسیع،اے این ایف نے عدالت میں کیا کہا؟

rana sanaullah

رانا ثناء اللہ کے ریمانڈ میں پھر توسیع،اے این ایف نے عدالت میں کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد منشیات عدالت لاہورمیں راناثنااللہ کے خلاف کیس کی سماعت کی سماعت ہوئی، عدالت نے رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں4جنوری تک توسیع کردی ،انسداد منشیات عدالت کے جج شاکرحسن نے کیس پرسماعت کی،اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے چالان عدالت میں پیش کیا گیا.

رانا ثناء اللہ کی عدالت پیشی کے موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، عدالت کے چاروں اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی،

رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے

Comments are closed.