جہاز میں کریں سفر ،وہ بھی صرف 995 روپے میں، محدود مدت کی آفر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ٹاٹا گروپ اور سنگاپور ایئر لائنز کی مشترکہ فضائی کمپنی وستارا نے آپریشن کے پانچ سال مکمل ہونے پر 48 گھنٹے کے لئے مسافروں کو آفر دی ہے جس کے تحت ائیر لائن کا کرایہ 995 روپے سے شروع ہو رہا ہے، اب مسافر اگلے 48 گھنٹے میں 995 روپے میں جہاز پر سفر کر سکتے ہیں.
ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو چکی ہے جو آج جمعہ کو رات 12 بجے تک رہے گی، اس آفر سے ہر شہری فائدہ اٹھا سکتا ہے اور اس دوران شرط عائد کی گئی ہے کہ مسافر 25 جنوری سے 30 ستمبر تک کے سفر کے ٹکٹ بک کرا سکتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق بھارت میں اندروں ملک فضائی راستوں پر تمام ٹیکس اور چارج سمیت اکانومی کلاس کا کرایہ 995 روپے ، پریمیم اکنامی کلاس کرایہ 1995 روپے اور بزنس کلاس کا کرایہ 5555 روپے سے شروع کیا گیا ہے۔
حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف
حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟
مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان
کمپنی کی جانب سے آفر کے بعد بھارت میں بڑی تعداد میں شہریوں نے ایئر لائن کی بکنگ کروانا شروع کر دی ہے، ایئر لائن کے بکنگ مراکز کے باہر شدید رش دیکھنے میں آیا ہے.








