وزیرستان میں شہید ہونیوالے سیکورٹی اہلکاروں اورپولیو ورکرز کے لئے سینیٹ میں فاتحہ خوانی

0
43

وزیرستان میں شہید ہونیوالے سیکورٹی اہلکاروں اورپولیو ورکرز کے لئے سینیٹ میں فاتحہ خوانی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں اور پولیو ورکرز کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد نے چیئرمین کی ہدایت پر فاتحہ خوانی کرائی۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ پولیو ورکرز کے تحفظ کے لئے حکومت کو خصوصی اقدامات کرنے چاہئیں۔ پولیو ورکرز میں زیادہ تر خواتین ہوتی ہیں، ان کی حفاظت کا انتظام کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہید ورکرز کے لئے شہداء پیکیج کا اعلان کیا جائے اور ان کے لواحقین میں سے کسی بھی فرد کو ملازمت فراہم کی جائے۔

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا کہ پولیو ورکرز پر حملہ بہت بڑا ظلم ہے۔ چیئرمین نے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے رابطہ کر کے انہیں پولیو ورکرز پر حملہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لئے کہا جائے.

واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نےشمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کےدوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے2جوان بھی شہید ہوئے ، شہید ہونے والوں میں سپاہی محمد شمیم اور سپاہی اسد خان شامل ہیں۔

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

Leave a reply