معاشی بحران سے نکل چکے ، مہنگائی کم کرنا اور اقتصادی ترقی اگلا ہدف ہے ، وزیراعظم

0
37

معاشی بحران سے نکل چکے ، مہنگائی کم کرنا اور اقتصادی ترقی اگلا ہدف ہے ، وزیراعظم

باغی ٹی وی :وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ورثے میں ملنے والے بحران سے نکل چکے، مہنگائی کم کرنا اور اقتصادی ترقی اگلا ٹارگٹ ہے۔ کرپٹ مافیا حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مسلسل مصروف ہے۔

ترک خبر رساں ادارے کے ساتھ وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی کارروائیوں، مشرق وسطیٰ، افغانستان کی صورتحال، پاک ترک تعلقات، گھریلو معاملات، ملکی معیشت، موسمیاتی تبدیلیوں، پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ تعلقات اور دیگر امور پر تفصیل سے بات کی۔

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میانمار طرز کی نسل کشی تیاری کررہا ہے۔ نئی دہلی میں نریندر مودی اقلیتی مسلم آبادی کو شہریت کے حقوق سے محروم کررہا ہے۔ بھار ت میں شہریت کے قانون اور این آرسی کو لانے کا مقصد بیس کروڑ مسلمانوں کو نشانہ بنانا ہے
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کا اگلا ہدف منہگائی پر قابو پا کر ملکی پیدوار میں اضافہ کرنا ہے، کم آمدن والے افراد کے لیے سستے گھروں کے بڑے منصوبے پر بھی کام جاری ہے، اگلے 10 سال میں متبادل ذرائع سے 40 فیصد توانائی حاصل کی جائے گی۔

Leave a reply