باغی ٹی وی :کرونا وائس پاکستان کی معیشت پر بھی اثر انداز ہونے لگا . کرونا وائرس خدشے کے پیش نظر چین سے سبزیاں آنا بند، چائنہ، ادرک اور لہسن کے دام مزید بڑھ گئے، اتوار بازاروں میں موسمی سبزیاں بھی پہنچ سے باہر ہونے لگیں، عوام بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان ہیں۔
کرونا وائرس سے سبز مصالحہ جات کی سپلائی بھی متاثر، چین سے سپلائی معطل ہونے پر چائنہ ادرک اور لہسن کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادرک چائنہ کی قیمت 50 روپے اضافے سے 300 سے 350 روپے کلو ہو گئی۔ لہسن چائنہ 90 روپے مہنگا ہوا، قیمت 270 سے 360 روپے کلو تک جا پہنچی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق چین سے ترسیل کم ہونے کی وجہ سے ان اشیاء کی قیمتوں میں تیزی آئی۔
مٹر 5 روپے اضافے سے 120روپے، آلو اور گاجر 6 روپے اضافے سے 34 روپے کلو ہو گئے۔ پیاز بدستور 44 روپے کلو میں فروخت ہوا۔ ٹماٹر کا زور ٹوٹنے لگا اور اصل قیمت کی طرف واپسی ہونے لگی۔ ٹماٹر کی قیمت ایک ہفتے میں 23 روپے کم ہوکر50 روپے کلو رہ گئی
کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا
کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل
وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا







