ترک صدر آج پاکستان پہنچیں گے ، وزیر اعظم کریں گے استقبال

0
35

ترک صدر آج پاکستان پہنچیں گے ، وزیر اعظم کریں گے استقبال

باغی ٹی وی :ترک صدر طیب اردوان آج رات اسلام آباد پہنچیں گے، وزیراعظم عمران خان نور خان ایئربیس پر استقبال کریں گے۔

ترک صدر طیب اردوان کے دورہ پاکستان کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ترک صدر آج رات دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، معزز مہمان کی صدر، وزیراعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

طیب اردوان 14 فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے، اعلی سطحیٰ وفد بھی ترک صدر کے ہمراہ پاکستان آئیگا، ترک ایڈوانس سیکورٹی ٹیم کی مشاورت سے سیکورٹی پلان بھی تیار کر لیا گیا۔

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

واضح‌ رہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت ترک صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر حماداظہر،مشیر خزانہ،مشیرتجارت اور متعلقہ وزارتوں کے افسران شریک ہوئے.

اجلاس میں ترک صدر کے دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات و تعاون کو فروغ دینے پرتبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے برادارانہ تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں ،دونوں ممالک مشکل کی ہر گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں، ترکی کامسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت لائق تحسین ہے،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے دو طرفہ خصوصاً معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے ،مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں ترک صدر کا دورہ اہم سنگ میل ہوگا

Leave a reply