سمندری سرحدوں کے دفاع کے لئے پی این ایس یرموک کی پاک بحریہ میں شمولیت، کہاں تیار ہوا؟

0
101

سمندری سرحدوں کے دفاع کے لئے پی این ایس یرموک کی پاک بحریہ میں شمولیت، کہاں تیار ہوا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رومانیہ میں تیارکردہ 2300 ٹن وزنی بحری جہاز پی این ایس یرموک کی پاک بحریہ میں شمولیت ہوئی ہے،

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس یرموک کی کمشننگ تقریب رومانیہ میں منعقد ہوئی۔ وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی.پی این ایس یرموک جدید آلات اور ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو مختلف اقسام کے میری ٹائم آپریشنز سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس طرز کا دوسرا جہاز پی این ایس تبوک رواں سال کے وسط تک پاک بحریہ میں شامل ہوگا ۔وائس چیف آف نیول سٹاف کا کہنا ہے کہ پاکستانی بحری بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سے سمندری امور کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق مہمان خصوصی نے ریکارڈ مدت میں اس جہاز کی تیاری پر ڈامن شپ یارڈ کے تعاون اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ تقریب میں پاکستانی حکام کے علاوہ رومانین بحریہ کے اعلی افسران، دوست ممالک کے سفارتکاروں اور ڈامن شپ یارڈ کی انتظامیہ نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ماہ نومبر میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے رومانیہ کا سرکاری دورہ کیا تھا، پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیول چیف کی رومانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور کمانڈر رومانین نیوی سے الگ الگ خصوصی ملاقاتیں ہوئیں،نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر کمانڈر رومانین نیوی نے سربراہ پاک بحریہ کا پرتپاک استقبال کیا

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق امیرالبحر کو چاک و چوبند دستے نے روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے خطے میں سمندری تحفظ اور امن کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے عزم کو اجاگر کیا۔

پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق بعد ازاں نیول چیف نے ڈیمن شپ یارڈ کا بھی دورہ کیا اور وہاں کے مینیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی۔ امیرالبحر کو ڈیمن شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیے جاری منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا

Leave a reply