مطاف کھول دیا گیا، تا ہم کس کے لئے پابندی برقرار ہے؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے خانہ کعبہ کو عمرہ زائرین کے علاوہ باقی تمام مسلمانوں کے طواف کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق مطاف کی صفائی اور کرونا وائرس سے حفاظت کے لیے اختیار کردہ تدابیر کے پیش نظر مطاف کو خالی کرانے کے بعد آج ہفتے کی صبح نماز فجر سے طواف کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔
حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈنسی کے سربراہ الشیخ عبدالرحمان السدیس کا کہنا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عمرہ زائرین کے علاوہ دیگر تمام زائرین کے لیے خانہ کعبہ کے مطاف کو آج ہفتے کی صبح سے کھولنے کے احکامات دیے تھے،انہوں نے مسجد حرام میں آنے والے نمازیوں اور انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ کرونا وائرس سے بچائو کے لیے حکومت کی طرف سے اختیار کردہ حفاظتی اقدامات کی پابندی کریں۔
وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا
کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟
کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
واضح رہے کہ سعودی عرب میں بھی کرونا وائرس کے 2 کیسز سامنے آ چکے ہیں،سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں ، وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سات خلیجی ممالک کے باشندوں کی مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں داخلے پر عارضی طور پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں ایران ، چین، اٹلی، کوریا، جاپان، سنگاپور اور قازقستان شامل ہیں








