کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے سعودی عرب کا بڑا اعلان

0
41

کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے سعودی عرب کا بڑا اعلان
باغی ٹی وی : سعودی حکمران شاہ سلمان کی جانب سے کرونا وائرس سے روک کے لئے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو ایک کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا۔

مشیر ایوان شاہی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے میڈیا کو بتایا کہ یہ امداد انسانی ہمدردی کے تحت کی جا رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب اور عالمی ادارہ صحت کورونا وائرس کے خلاف مل کر کام کر رہے ہیں۔

دوسری جانب دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ دس ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار چھ سو ساٹھ تک پہنچ گئی۔اٹلی کے چیف آف آرمی اسٹاف کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جنرل نے خود کو گھر تک محدود کردیا ہے جبکہ دوسرے آرمی چیف نے انکی جگہ ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
قطر نے 14 ممالک کے مسافروں کے لیے عارضی طور پر داخلہ معطل کردیا، قطری حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کرونا وائرس کے پھیلاؤکو محدود کرنےکی کوشش ہے۔قطر نے جن ملکوں پر پابندی لگائی ہے، ان میں پاکستان،بنگلہ دیش، چین، مصر، بھارت، ایران،عراق،لبنان، نیپال، فلپائن،جنوبی کوریا،سری لنکا،شام اورتھائی لینڈ شامل ہیں

دوسری جانب کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قطر نے پاکستان کیلئے بھی سیاحتی ویزے پر پابندی لگائی ، جس کے بعد کراچی سے دوحا جانے والی پرواز کیو آر 611 سے 48 مسافروں اور اسلام آباد سے دوحہ جانے والی پرواز کیو آر 615 سے بھی 48 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا ہے۔مجموعی طور پر کراچی اور اسلام آباد سے دوحہ جانے والے 96 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا ، آف لوڈ کئے جانے والے مسافر وزٹ ویزے پر دوحہ جارہے تھے۔

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھرکےایئرپورٹس پر وزٹ ویزے کے حامل مسافروں کی دوحہ بکنگ منسوخ کردی گئی ہے، کنکٹنگ فلائٹس پرکوئی پابندی نہیں، انھیں سفرکی اجازت ہے۔

قبل ازیں قطر نے کرونا وائرس سے تحفظ کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کر دیئے ہیں

Leave a reply