کرونا کا علاج کرنیوالے طبی عملے کی وفات پر انکو شہید قرار دینے کا اعلان

0
46

کرونا کا علاج کرنیوالے طبی عملے کی وفات پر انکو شہید قرار دینے کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں کرونا وائرس کا علاج کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے طبی عملے کو شہید قرار دینے کا اعلان کیا ہے

ایرانی وزیر صحت ڈاکٹر سعید نمکی نے ایران کے سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے نام میں ایک خط میں ان سے کرونا وائرس کا شکارمریضوں کا علاج کرنے والے طبی عملے میں سے جاں بحق افراد جو میڈیکل سے وابستہ ہیں کو شہید قرار دینے کی درخواست کی جس پرآیت اللہ خامنہ ای نے وزیر صحت کی سفارش کو منظور کر لیا

واضح رہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پرایران میں 8042 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 293 افراد جاں بحق اور 2371 افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ایران میں کرونا وائرس کا شکارافراد میں سے2114 کا تعلق صوبہ تہران 751 کا تعلق صوبہ قم، 524 کا تعلق صوبہ گیلان 618 کا تعلق صوبہ اصفہان، 339 کا تعلق صوبہ البرز،886 کا تعلق صوبہ مازندارن، 416 کا تعلق صوبہ مرکزی، 257 کا تعلق صوبہ قزوین، 221 کا تعلق صوبہ سمنان، 176 کا تعلق صوبہ گلستان، 146 کا تعلق صوبہ خراسان رضوی، 110 کا تعلق صوبہ فارس، 127کا تعلق صوبہ لرستان،79 کا تعلق صوبہ مشرقی آذربائیجان، 78 کا تعلق صوبہ خوزستان سے ہے.

ایران میں کرونا وائرس کا شکار 91 کا تعلق صوبہ یزد، 51 کا تعلق صوبہ زنجان، 40 کا تعلق صوبہ کردستان، 77 کا تعلق صوبہ اردبیل، 40 کا تعلق صوبہ کرمانشاہ، 69 کا تعلق صوبہ کرمان، 34 کا تعلق صوبہ ہمدان، 40 کا تعلق صوبہ سیستان و بلوچستان، 30 کا تعلق صوبہ ہرمزگان، 18 کا تعلق صوبہ جنوبی خراسان، 23 کا تعلق صوبہ شمالی خراسان، 37 کا تعلق صوبہ چہارمحال و بختیاری، 15 کا تعلق صوبہ ایلام ، 37 کا تعلق صوبے مغربی آذربائجیان، 11 کا تعلق صوبے کہکیلویہ و بویر احمد، اور 18 کا تعلق صوبے بوشہر سے ہے.

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

۔

واضح رہے کہ ایران میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں ایران میں گلیوں اور فٹ پاتھوں پرانسانی لاشیں،اولا دوالدین اوروالدین اولاد کے سامنے مررہےہیں ،اطلاعات کےمطابق ایران میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد پورے ملک میں جہاں ہرطرف خوف طاری ہے وہیں جگہ جگہ کرونا سے ہلاک ہونے لوگوں کی لاشیں بکھری دکھائی دیتی ہیں۔ گلیوں اور فٹ پاتھوں پر کرونا سے مرنے والوں کی لاشیں پڑی ہوئی ہیں مگر اس موذی بیماری کے خوف سے ان لاشوں کے قریب جانئ کی ہمت کوئی نہیں کر پاتا۔

کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

Leave a reply