کورونا وائرس کی وجہ سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پرکیا کیا پابندیاں لگ گئیں

باغی ٹی وی :کورونا وائرس کی وجہ سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر سلفی بنانے، ہاتھ ملانے اور آٹو گراف دینے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

کورونا وائرس کے خوف کے باعث انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اپنی ٹیم کو دورہ سری لنکا کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس نے عالمی ادارہ صحت کے مشورے کے مطابق ٹیم کو حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دے دیا۔

کورونا وائرس کے پیش نظر انگلینڈ کرکٹ ٹیم نہ صرف شائقین کے ساتھ سیلفی لینے سے گریز کرے گی بلکہ عوامی مصروفیات کو بھی محدود کرے گی۔
واضح‌رہے کہ وائرس سے چین کے بعد سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئیں، جن کی تعداد 827 ہے، جب کہ مجموعی متاثرین کی تعداد 12،462 ہو چکی ہے۔ تیسرے نمبر پر کرونا وائرس نے ایران کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے جہاں وائرس سے 354 اموات ہو چکی ہیں اور مجموعی متاثرین کی تعداد 9000 ہے۔

چوتھے نمبر پر جنوبی کوریا ہے جہاں 66 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 7،869 لوگ وائرس سے متاثرہ ہیں، متاثرہ افراد کی تعداد کو مدنظر رکھا جائے تو جنوبی کوریا میں اٹلی اور ایران سے بہت کم اموات واقع ہوئی ہیں۔

پانچویں نمبر پر سب سے زیادہ اموات اسپین میں ہوئی ہیں جہاں 55 افراد ہلاک ہوئے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد صرف 2277 ہے۔
فلسطین میں کرونا متاثرین کی تعداد 30 ہو گئی ہے، جس کے بعد سیاحوں پر 2 ہفتے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بھارت میں بھی وائرس کے 61 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، افغانستان میں بھی کرونا وائرس کے 7 کیسز سامنے آ چکے ہیں، پاکستان میں کرونا وائرس کے 20 کیسز سامنے آ چکے ہیں.

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 20 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 15، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 2 اور بلوچستان سے ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں

Shares: