بھارت میں کرونا کے 75 مریض ہو گئے،کتنے غیر ملکی شامل؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کے نئے مریض سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 75 ہو گئی، بھارت میں کرونا وائرس سے ایک ہلاکت بھی ہو چکی ہے

بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 14 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں اے دہلی، لداخ، اترپردیش، اور آندھراپردیش میں نئے مریضوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے،دہلی میں اب تک کرونا کے 6 مریض سامنے آ چکے ہیں، اترپردیش میں کرونا کے 10 مریض ہیں،کرناٹک میں چار ، مہاراشٹر میں 11 اور لداخ میں تین کیس سامنے آئے ہیں

بھارتی وزارت صحت کے مطابق راجستھان ، تلنگانہ ، تمل ناڈو ، جموں کشمیر ، پنجاب اور آندھرا پردیش میں ایک ایک کرونا کا مریض سامنے آیا ہے۔ کیرالہ میں اب تک کورونا وائرس کے 17 مریضوں میں تشخیص ہوئی ہے، کورونا وائرس سے متاثرہ 74 افراد میں سے 17 غیر ملکی شہری ہیں۔ ان میں 16 اطالوی ہیں۔

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، مودی کو بھی ہوش آ‌گیا، بڑی پابندی لگا دی

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بھارت میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بھارت آنے والے تمام ملکی و غیر ملکی شہریوں کے ویزے معطل کر دئے ہیں. تاہم ڈپلومیٹک ویزا ، آفیشل اور یو این کے روزگار سے متعلق پروجیکٹ کے مخصوص ویزا ہولڈرز کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے ۔

بھارتی وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ویزا فری انٹری کی چھوٹ بھی 15اپریل 2020 تک کے لئے معطل کر دی گئی ہے جبکہ ایسے مسافر جو 15 فروری کے بعد چین ، اٹلی ، ایران، کوریا ، فرانس ،سپین اور جرمنی سے انڈیا میں داخل ہوئے تھے کو بھی 14 دن کے لئے علیحدہ رکھنے کی منظوری دے دی ہے ،فیصلہ کا اطلاق 13فروی سے شروع ہو گا

Shares: