باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل کورآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا،
اجلاس میں وزیرداخلہ اعجاز شاہ ، وزیر مذہبی امور نور الحق قادری ، معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور ،معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے شرکت کی جبکہ معاون خصوصی زلفی بخاری سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں ملک میں کرونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کروناوائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے پر مشاورت کی گئی، چاروں وزرائےاعلٰی کے علاوہ معاون خصوصی ظفرمرزا نے شرکا کو بریف کیا.
اجلاس میں کرونا سے نمٹنے کے لیے صوبوں کی مختلف تجاویز پرغور کیا گیا اور نمازِ جمعہ کے اجتماعات سے متعلق علمائے کرام سے مشاورت پربھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کرونا وائرس سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر قوم کو آگاہ کیا جائے اور افواہوں سےنمٹنے کے لیے تمام صورتحال سے عوام کو آگاہ رکھاجائے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاق اورصوبےمکمل ہم آہنگی کے ساتھ صورتحال سےنمٹ رہےہیں، خطرے سےآگاہ ہیں مگر ایسے فیصلے نہ کریں جس سے خوف پیدا ہو، ہر شعبےسے تعلق رکھنے والے لوگ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور معاون خصوصی ظفرمرزاہر روز شام 5 بجے صورتحال سے آگاہ کریں گے
قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کرونا وائرس کے پیش نظر ملکی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اشیائے ضروریہ سے متعلق وزارت فوڈ اینڈ سیکورٹی کی جانب سے بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم عمران خان نے اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
کرونا کا پنجاب میں کوئی مریض نہیں،پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی ڈکلیئرکر دی ہے، یاسمین راشد
کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا
کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟
تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان
کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت دی کہ ملک میں کہیں بھی ذخیرہ اندوزی نہ ہونے دی جائے، یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ وافر مقدار میں مہیا کی جائیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام خوراک اور دیگر اشیا سے متعلق پریشان نہ ہوں، صورتحال ایسی نہیں کہ ملک میں کہیں بھی خوراک کی قلت ہو۔
خیال رہے کہ صوبہ سندھ میں ایک دن میں کرونا وائرس کے مزید 52 کیسز سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 87 جب کہ ملک بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 105 ہو گئی ہے۔ کرونا نے 157 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا ہے، وائرس کے خوف سے ہر سو سناٹا پھیل گیا، بازار ویران ہو گئے، دنیا بھر میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 6,521 ہو چکی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 169,925 تک پہنچ گئی ہے