کرونا وائرس،وزیراعلیٰ سندھ متحرک، اجلاس میں کئے بڑے فیصلے

0
51

کرونا وائرس،وزیراعلیٰ سندھ متحرک، اجلاس میں کئے بڑے فیصلے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا وائرس سے متعلق اجلاس ہوا

وزیراعلیٰ سندھ نے سکھر لیبر کالونی میں زائرین کو سہولیات دینے کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےلیبر کالونی میں سہولیات کا جائزہ لیا،وزیراعلیٰ سندھ نے لیبر کالونی سکھر کا ایک بلاک اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کر دی

نئےبلاک میں قائم اسپتال کووہاں زائرین کے علاج کی سہولیت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے نئے اسپتال کےلیے آلات خریدنے کی ہدایت دے دی،اجلاس میں کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے کی نئی کٹس خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سکھر میں مریض ظاہر ہوئے ہیں ان کے ٹیسٹ ہوتے رہیں گے،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہسپتال کے لئے آلات خریدنے کی منظوری دے دی، سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مریضوں کے خاندانوں کی کفالت ہمارے ذمہ ہے، ہم متاثرین کے گھروں میں راشن پہنچائیں گے، وزیراعلیٰ نے کمشنر کراچی کو متاثرین کے گھروں میں‌رابطے کی ہدایت کر دی

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اور سندھ میں نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں کرونا وائرس کی تعداد 184 ہوگئی ہے۔ خیبر پختونخواہ میں گزشتہ روز 15 کیسز سامنے آئے جبکہ سندھ میں سو سے زائد کیسز ایک روز میں سامنے آئے، پنجاب میں کرونا وائرس کا ایک مریض ہے،

 

 

Leave a reply