بھارتی فوج کو کرونا سے بچانے کیلئے مودی سرکار نے کیا بڑا فیصلہ

0
47

بھارتی فوج کو کرونا سے بچانے کیلئے مودی سرکار نے کیا بڑا فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بھارتی فوج بھی حرکت میں آ گئی، بھارتی آرمی چیف نے بھارتی فوج کے آفیسرز اور سپاہیوں کو ایک ہفتے کے لئے قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق بھارتئ آرمی ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے بھارتی فوج کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 23 مارچ سے دفاتر میں حاضری کو کم از کم کیا جائے گا، صرف وہی آفیسر اور جوان دفاتر میں موجود ہوں گے جو کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی ریلیف کے کام کر رہے ہیں۔

23 مارچ سے ایک ہفتہ مکمل ہونے کے بعد 30 مارچ کو دوسرے گروپ کو قرنطینہ کروایا جائے گا، بھارتی فوج کے لئے جاری نئی ایڈوائزری کے مطابق 15 اپریل تک فوج کے تمام تقررو تبادلوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جو فوجی پہلے سے چھٹی پر موجود ہیں ان کی چھٹیوں میں 15 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے

قبل ازیں بھارتی ایئر فورس کے سیلیکشن بورڈ کی جانب سے آفیسرز کی سلیکشن کیلئے 23 مارچ کو پلان کیے گئے تمام انٹرویوز غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیے گئے ہیں، آفیسرز کی سلیکشن کے انٹرویوز کی نئی تاریخ حالات کا جائزہ لیتے ہوئے دی جائے گی۔

قبل ازیں بھارتی فوج نے کرونا وائرس کے باعث استعفے دینا شروع کردیے ، بھارتی فوج میں‌کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد بھارتی فوج میں کافی افرا تفری کی خبریں ہیں. اس سلسلے میں بھارتی فوج نے اپنے سینئرز کے احکام ماننا بھی ختم کر دیے ہے . معروف صحافی رانا عظیم نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی فوج اس وقت شدید خوف و ہراس ہے . بھارتی فوج کی لداخ میں تعینات بٹالین میں ایک فوجی کی ہلاکت ہوئی جب پتا چلا کہ اس کی ہلاکت کورونا سے ہوئی ہے تو پوری بٹالین میں افرا تفری پھیل گئی. اس کے بعد پتا چلا کہ پوری بٹالین کورونا کا شکار ہے .

کورونا کی خبر کے بعد فوج میں خوف اور دہشت کا یہ عالم ہوا کہ بھارتی فوج نے چھٹیاں لینے کے لیے درخواستیں جمع کرانا شروع کروادیں. اکثر نے ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا . رانا عظیم نے مزید کہا کہ بھارتی فوج میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس وجہ سے دہشت اور خوف کے ماحول کو بھارتی میڈیا چھپا رہا ہے.

بھارت میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض ہلاک ہو گیا جس سے بھارت میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 5 جبکہ مریضوں کی تعداد 231 ہو گئی

بھارت میں پانچویں ہلاکت اٹلی کے باشندے کی ہوئی ہے، جو راجھستان میں مقیم تھا، اطالوی باشندے میں کرونا کی تشخیص ہونے پر اسے سوائی مان سنگھ اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا اور بعد ازاں اسے صحت مند قرار دے کر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا تھا، ہسپتال سے جانے کے دو روز بعد اطالوی باشندے کی موت ہو گئی.

دوسری جانب جمعہ کے روز لکھنؤ میں 4 نئے کرونا کے مریض سامنے آ گئے۔ بھارت میں کورونا وائرس 20 ریاستوں میں پھیل چکا ہے اور مریضوں کی تعداد مہاراشٹر میں سب سے زیادہ ہے۔ مہاراشٹر میں مزید تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ کر 52 ہو گئی ہے۔

بھارت میں کرونا وائرس کے 201 مریض ہیں جن میں سے 20 میں مریض صحت یاب ہو چکے ہی۔ بھارت میں اب تک پنجاب، دہلی، مہاراشٹرا، کرناٹک اور راجھستان میں ایک ایک شخص کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوا ہے۔

بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

قبل ازیں بھارتی وزیراعظم نے اپنی حکومت کی بے بسی کی وجہ سے ملک بھرمیں کرفیوکا اعلان کرکے ملک فوج کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا ہے ، نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اتوار کو صبح سے رات تک گھر سے نہ نکلیں۔

Leave a reply